The Dawn News - Tech

دنیا بھر میں مائیکروسافٹ کی مقبول سروسز ٹیمز اور آؤٹ لُک اچانک ڈاؤن
مائیکرو سافٹ کی مقبول سروسز ’ٹیمز‘ اور ’ آؤٹ لُک’ سمیت دیگر ملٹی سروسز دنیا بھر میں ڈاؤن ہوگئیں، جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مائیکرو سافٹ کے مطابق سروسز کی بندش کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ نے اس بندش سے متاثر ہونے والے صارفین کی تعداد نہیں بتائی۔

تاہم بندش سے متعلق خبر دینے والی ویب سائٹ ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں 3 ہزار 900 سے زائد اور جاپان میں 900 سے زائد رپورٹس موصول ہوئیں۔

آسٹریلیا، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی ملٹی سروس ویب سائٹ کی بندش کی اطلاعات سامنے آئیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر ویب سائٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کی خبر دیتی ہے۔

سروسز کی بندش کی وجہ سے زیادہ تر صارفین کو پیغامات بھیجنے، کال کرنے یا ٹیمز ایپلی کیشن کے فیچر کو استعمال کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

کئی صارفین نے ٹوئٹر پر بندش سے متعلق آگاہ کیا جس سے سوشل میڈیا سائٹ پر ہیش ٹیگ ’مائیکروسافٹ ٹیمز‘ ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

مائیکروسافٹ ٹیمز کو عالمی سطح پر 28 کروڑ سے زائد صارفین استعمال کرتے ہیں۔

ٹیمز سروس کاروباری اداروں اور اسکولوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر استعمال کی جاتی ہے جو کال کرنے، بزنس میٹنگ کے لیے انتہائی مددگار ہے جبکہ آؤٹ لُک سروس کو ای میل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے صارفین کی تعداد بھی کروڑوں میں ہے۔