The Dawn News - Health

انگور کینسر کا سبب بننے والے مسئلے سے بچانے میں مددگار
ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یومیہ انگور کھانے سے جلد کی تیزابیت یا سورج کی روشنی میں جسم جلنے کے مسئلے سے بچا جا سکتا ہے۔

جلد کی تیزابیت یا جسم کے دھوپ میں جلنے کو انگریزی میں ’سن برن‘(Sunburn) کہتے ہیں۔

’سن برن‘(Sunburn) کا مسئلہ سورج کی الٹرا وائلٹ (یو وی) یا شعاؤں سے جلد کو جلانے سے پیدا ہوتا ہے اور سورج کی روشنی یا شعاؤں سے جلد کے جلنے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں۔

سورج کی روشنی سے جلد کے جلنے کی عام وجہ اسکن کا خراب ہونا ہوتا ہے اور اگر یہی مسئلہ شدت اختیار کر جائےتو اس سے جلد کی کینسر بھی ہوسکتی ہے۔

امریکا اور یورپی ممالک میں سالانہ لاکھوں افراد کو ان ہی مسائل کی وجہ سے جلد کی کینسر لاحق ہوجاتی ہے اور وہاں کے لوگ سورج کی تپش سے بچنے کے لیے مختلف طریقے آزماتے ہیں۔

وہاں ماہرین نے انگوروں کے جلد کی جلن پر اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک محدود تحقیق کی، جس کے لیے انہوں نے تین درجن افراد کی خدمات حاصل کیں۔

طبی جریدے ’ایم ڈی پی آئی‘ میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے جلد کی جلن پر انگوروں کے اثرات جاننے کے لیے 24 سے تقریبا 56 سال کی عمر 36 رضاکاروں کی خدمات حاصل کیں، جس میں سے 7 افراد تحقیق کو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

بعد ازاں ماہرین نے رہ جانے والے 29 رضاکاروں پر تحقیق کی اور انہیں دو ہفتوں تک یومیہ تقریبا 400 گرام انگور کھانے کا کہا گیا۔

تحقیق میں شامل 16 مرد اور 15 خواتین میں سے نصف کو دو ہفتوں تک مختلف یعنی سرخ، گلابی، جامنی اور ہرے انگور کھانے کی ہدایت کرنے سے قبل انہیں دیگر متعدد غذائیں کھانے سے روکا گیا اور ان کے مختلف ٹیسٹس بھی کیے گئے جب کہ ان کی جلد پر شعاؤں کو برداشت کرنے کی حساسیت بھی چیک کی گئی۔

ماہرین نے دو ہفتوں بعد تمام رضاکاروں کے ٹیسٹس کیے، ان کے خون کے نمونے، پیشاب اور پاخانے کے ٹیسٹ بھی کیے گئے جب کہ ان کی جلد میں شعاؤں کی حساسیت کو بھی چیک کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ یومیہ تقریبا 400 گرام انگور کھانے والے افراد کے جلد کی حساسیت بڑھ گئی تھی اور وہ سورج کی متوسط تپش کو زیادہ دیر تک برداشت کرنے کے قابل ہوگئے تھے اور انہیں کسی طرح کی جلد یا گرمائش کا احساس نہیں ہوا۔

جب کہ ایسے افراد کے خون، پیشاب اور پاخانے کے ٹیسٹس بھی کم انگور کھانے والے افراد کے مقابلے زیادہ بہتر آئے۔

ماہرین نے تجویز دی کہ جلد کی جلن جیسے مسائل سے دوچار افراد یومیہ 380 سے 400 گرام انگور کھائیں تو ان کی جلد سورج کی تپش کو برداشت کرنے کے اہل ہوجائے گی۔

ماہرین نے کہا کہ مذکورہ معاملے پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے، تاہم انگوروں کو یومیہ غذا بنانے سے دیگر بھی کئی طرح کے طبی فوائد ہوسکتے ہیں۔