The Dawn News - Sport - Cricket

پنجاب کے نگراں وزیر کھیل وہاب ریاض لیگ کرکٹ میں مصروف، وطن واپسی پر حلف اٹھائیں گے
پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو پنجاب کی نگراں کابینہ میں وزیر کھیل کا منصب سونپا گیا ہے اور وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں اور لیگ سے واطن واپسی پر جلد ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی کابینہ میں وہاب ریاض کا نام بھی شامل ہے لیکن وہ ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھُلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور وطن واپسی پر عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

وزیر کھیل نامزد کیے جانے کے باوجود فاسٹ باؤلر ممکنہ طور پر پاکستان سپر لیگ میں حصہ لیں گے اور وزیر کھیل کی ذمے داریوں کے باوجود وہ ممکنہ طور پر پوری لیگ میں اپنی فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔

وہاب ریاض پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے اور گزشتہ سال تک انہوں نے فرنچائز کی قیادت بھی کی تھی لیکن اس سال کے لیے زلمی نے بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان نامزد کیا ہے۔

تاہم 103 وکٹوں کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کے سب سے کامیاب باؤلر کی اس سال کیٹیگری میں تنزلی کی گئی ہے اور وہ پلاٹینم کیٹیگری سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں چلے گئے ہیں۔

37سالہ وہاب نے آخری مرتبہ 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور وہ 27 ٹیسٹ، 91 ون ڈے اور 36 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں 237 وکٹیں لینے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

وہاب ریاض کی بطور نگراں وزیر کھیل تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور وہ ممکنہ طور پر اپریل میں ہونے والے انتخابات تک یہ ذمے داریاں انجام دیں گے۔