The Dawn News - Pakistan

پاک-ترک مشترکہ فوجی مشق اتاترک کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
پاکستان کے بالائی علاقے تربیلا میں  پاکستان اور ترکی کا مشترکہ فوجی مشق اتاترک الیون کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، مشقوں میں دونوں ممالک کے فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج تربیلہ میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان  ’اتاترک الیون 2023 مشق‘ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔

بیان میں بتایا گیا کہ تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے پڑھے گئے، ترکیہ کی خصوصی فورس اور پاکستان اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے دستے مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ دو ہفتے کی طویل مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کی تکنیک کو فروغ دینا ہے۔

اس میں کمپاؤنڈ کلیئرنس، کیوو (غار) کلئیرنس، اسنپر ٹریننگ، کاؤنٹر امپروائز ایکسپلوسو ڈیوائس (آئی ای ڈی) ٹریننگ اور میڈیکل کیئر بھی شامل ہے۔

مشترکہ مشق  دو برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت ملے گی  اس کے علاوہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے تجربات سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاک فوج اپنے دوست ممالک کے ساتھ اس طرح کی مشقیں کرتی رہتی ہے۔

قبل ازیں 2021 میں پاک فضائیہ اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئرفورس کی مشترکہ شاہین-9 مشقیں پاکستان میں منعقد ہوئی تھیں۔

یہ مشقیں سال 2011 سے باری باری دونوں ممالک میں باقاعدگی سے ہوتی ہیں۔

پاک-چین مشترکہ فضائی مشق شاہین-9 کے معائنے کے لیے ایئر بیس کے دورے کے موقع پر سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے ساتھ جنگی تیاریوں اور بہترین روابط پر زور دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے جیو اسٹریٹجک چیلنجز کا سامنا کرنے لیے چین کے ساتھ مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کی جنگی تیاریاں بڑھانے کے لیے اہم ہیں۔