The Dawn News - Business

پاکستان کی خطے کے 9 ممالک کیلئے برآمدات میں 12 فیصد کمی
پاکستان کی خطے کے 9 ممالک کے لیے برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 11.93 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی بڑی وجہ چین کو شپمنٹ میں تنزلی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے لیے برآمدات کم ہو کر  ایک ارب 89 کروڑ ڈالر رہ گئیں، جو مالی سال 2023 میں جولائی-دسمبر کے دوران پاکستان کی کُل برآمدات 14 ارب 25 کروڑ ڈالر کا محض 13.31 فیصد بنتا ہے۔

پاکستان علاقائی ممالک میں سب سے زیادہ برآمدات چین کو کرتا ہے جبکہ زیادہ آبادی والے ملک بھارت اور بنگلہ دیش پیچھے رہ گئے، تاہم پاکستان کی چین کے لیے برآمدات میں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر منفی نمو دیکھی گئی، پاکستان خطے کے ممالک کے لیے کُل برآمدات کا 55.77 فیصد چین کو بھیجتا ہے جبکہ باقی برآمدات دیگر 8 ملکوں کو کی جاتی ہیں۔

مالی سال 2023 میں جولائی سے دسمبر کے دوران پاکستان کی چین کے لیے برآمدات 20.57 فیصد کم ہو کر ایک ارب 5 کروڑ ڈالر رہ گئیں، جو گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران ایک ارب 33 کروڑ ڈالر تھی۔ کووڈ-19 کے بعد پہلی بار چین کو برآمدات میں کمی دیکھی گئی ہے۔

تاہم پاکستان کی افغانستان کے لیے برآمدات جولائی-دسمبر 2022 کے دوران 4.60 فیصد اضافے کے بعد 25 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہوگئیں، اس میں زمینی راستے کے ذریعے ہونے والی برآمدات شامل نہیں ہیں۔

افغانستان کے لیے برآمدات میں اگست 2021 میں کمی آنا شروع ہوئی تھی، حکومت نے طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد روپے میں درآمدات کی اجازت دی، روپے میں ہونے والی درآمدات اعداد و شمار میں شامل نہیں۔

حکومت نے افغانستان اور ایران سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمدات پر ڈیوٹی اور ٹیکسز ختم کر دیے تھے، جس کی وجہ سے ان اشیا کی درآمدات میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران بڑا اضافہ دیکھا گیا تاکہ مقامی مارکیٹ میں قلت پر قابو پایا جاسکے۔

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی ایران کو باضابطہ برآمدات 22 ہزار ڈالر رہیں جو گزشتہ برس صفر تھیں، ایران کے ساتھ زیادہ تر تجارت بلوچستان کے ذریعے غیر رسمی چینلز کے ذریعے ہوتی ہے، حکومت نے تفتان اور گوادر سرحد سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمدات کی اجازت دی، پاکستان ایران کے ساتھ بارٹر تجارت کرتا ہے۔

ملک کی بھارت کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران برآمدات 75 فیصد کمی کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جو گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 5 لاکھ ڈالر تھیں، گزشتہ برس پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی تھیں، جس کی وجہ سے واہگہ بارڈر کے ذریعے کپاس اور سبزیوں کی درآمدات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بنگلہ دیش کو برآمدات 5.35 فیصد بڑھ کر 42 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جو گزشتہ برس 39 کروڑ 94 لاکھ ڈالر تھیں، تاہم سری لنکا کے لیے برآمدات 8 فیصد کمی کے بعد 16 کروڑ 8 لاکھ ڈالر رہ گئیں جو گزشتہ برس اسی عرصے میں 17 کروڑ 48 لاکھ ڈالر تھیں۔

دوسری جانب پاکستان کی نیپال کے لیے برآمدات 61.78 فیصد کم ہو کر 15 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی سطح پر آگئیں جو مالی سال 2022 کی پہلی ششماہی میں 40 لاکھ ڈالر تھیں جبکہ مالدیپ کے لیے برآمدات 28.16 فیصد اضافہ ہونے کے بعد 40 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئیں، بھوٹان کے لیے زیر جائزہ مدت میں برآمدات محض 48 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی جس میں گزشتہ سال کی نسبت 166 فیصد اضافہ ہے، جب برآمدات 18 ہزار ڈالر تھیں۔