The Dawn News - Pakistan - Punjab

پنجاب کی ایک ارب ڈالر کے منصوبوں کیلئے الیکشن کمیشن کی پابندی سے استثنیٰ کی درخواست
الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات تک صوبے میں کسی بھی ترقیاتی اسکیم کے اعلان اور اس پر عملدرآمد پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد صوبے کی نگران حکومت نے ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کے غیر ملکی فنڈز سے چلنے والے منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے استثنیٰ کی درخواست کی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایاکہ 22 جنوری کو الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کے کچھ ہی روز بعد مقامی حکومت کی وزارت نے چیف سیکریٹری کو خط لکھا جس میں ان سے غیر ملکی فنڈز سے چلنے والے منصوبوں پر عمل درآمد میں استثنیٰ کا معاملہ اٹھانے کی درخواست کی گئی۔

غیر ملکی فنڈ سے چلنے والے جن منصوبوں کے لیے استثنیٰ طلب کیا جارہا ہے ان میں ورلڈ بینک سے 55 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی اور صفائی کا منصوبہ، 23 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا پنجاب سٹیز  پروگرام، ایشیائی ترقیاتی بینک کے فنڈ سے 25 کروڑ ڈالر کا پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروجیکٹ، ایک کروڑ 63 لاکھ ڈالر کا پنجاب اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ اور لاہور فورٹ پروجیکٹ میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا ہیریٹیج اربن ری جنریشن کا منصوبہ شامل ہے۔

مقامی حکومت کی وزارت کی جانب سے لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ ان منصوبوں پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیاں نئی ترقیاتی ذیلی اسکیموں کے لیے ٹینڈر اور منظوری کے عمل میں تھیں لیکن اسے روکنا پڑا۔

اس خط میں کچھ پروجیکٹ ڈائریکٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر یہ عمل بروقت مکمل نہیں ہوا تو اس سے ان منصوبوں پر پیشرفت خطرے میں پڑ جائے گی۔

خط میں مزید کہا گیا کہ ’حکومت پنجاب بین الاقوامی عطیہ دہندگان کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کر سکے گی جو بالآخر حکومت پنجاب پر جرمانے کی مد میں مالی بوجھ کا باعث بنے گا‘۔

خط میں چیف سیکریٹری سے درخواست کی گئی کہ وہ عالمی وعدوں کو پورا کرنے کے لیے غیر ملکی فنڈ سے چلنے والے منصوبوں کے تحت نئی ترقیاتی اسکیموں پر عمل درآمد پر پابندی سے استثنیٰ حاصل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔