The Dawn News - Pakistan - Sindh

کراچی: پرویز مشرف کی تدفین کی تیاریاں مکمل
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان پہنچادی گئی جہاں آج ان کی تدفین کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے سہولیات فراہم کیے جانے کے بعد دبئی سے خصوصی طیارہ سابق فوجی حکمران کی میت کو ان کے اہل خانہ کے ہمراہ لے کر پیر کی رات کراچی ایئرپورٹ پہنچا۔

سابق آرمی چیف اتوار کے روز امائلائیڈوسس نامی غیر معمولی بیماری کے ساتھ طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 79 برس تھی، ان کی تدفین  آج  کراچی میں کی جائے گی۔

ملٹری پولیس  کی بھاری نفری کے حصار میں ان کا  تابوت کمبائنڈ ملٹری ہسپتال ملیر کینٹ لے جایا گیا جہاں پولو گراؤنڈ میں ان کی نماز جنازہ آج دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر ادا کی جائے گی جس کے بعد چنیسر گوٹھ کے قریب واقع آرمی قبرستان میں انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔

اگرچہ حکام کی جانب سے ان کی تدفین سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا  لیکن ایک قریبی ساتھی نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی تدفین مکمل ریاستی اور فوجی پروٹوکول کے ساتھ کی جائے گی۔

سابق حکمران کی جانب سے اکتوبر 2010کراچی میں آل پاکستان مسلم لیگ کی تشکیل کے بعد سے مشرف کے ترجمان  طاہر حسین نے کہا کہ  انہیں پورے فوجی اعزاز اور سرکاری پروٹوکول کے ساتھ فوجی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

طیارہ اترنے سے چند گھنٹے قبل ہی ملٹری پولیس نے پاکستان رینجرز کے ہمراہ کراچی ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل کو اپنے حصار میں گھیرے میں لے لیا جب کہ اس دوران  ملیر کینٹ جانے والے تمام راستے پر بھی سخت سیکیورٹی دیکھی گئی۔

گزشتہ روز دبئی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل نے سابق فوجی حکمران کی میت کی وطن واپسی کے لیے این او سی جاری کیا تھا۔