The Dawn News - Sport - Cricket

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جس میں مقامی امپائرز کے ساتھ ساتھ ایلیٹ پینل کے بین الاقوامی امپائرز بھی شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچز 13 فروری سے 19مارچ تک چار شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں منعقد ہوں گے اور 34 میچوں کے لیے بورڈ کی جانب سے امپائرز اور میچ ریفری کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

لیگ کے 14 میچز کراچی اور ملتان میں منعقد ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی 20 میچوں کی میزبانی کریں گے۔

ٹورنامنٹ کے لیے امپائرز کے پینل میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے 3 امپائرز علیم ڈار، رچرڈ النگ ورتھ اور مائیک گف کو بھی حصہ بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کے احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل خان آفریدی، شوزب رضا کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی امپائرز مارٹن سیگرز، روچیرا پلیا گروگے اور ایلکس وارف بھی امپائرنگ کرتے نظر آئیں گے۔

سری لنکا کے سابق کرکٹر اور آئی سی سی ایلیٹ کے مشہور ریفری روشن مہاناما لگاتار آٹھویں سیزن میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے، اس کے علاوہ افتخار احمد، علی نقوی، جاوید ملک اور محمد انیس بھی ریفری ہوں گے۔

انگلینڈ کے ایلکس وارف اور مارٹن سیگرز کے ساتھ ساتھ سری لنکا کے روچیرا پلیا گروگے پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں امپائرنگ کرتے نظر آئیں گے۔

13 فروری کو ہونے والے لیگ کے افتتاحی میچ میں آصف یعقوب اور مارٹن سیگرز امپائرنگ کریں گے جبکہ فیصل آفریدی میچ ریفری ہوں گے۔

15کمنٹیٹرز اور دو پریزنٹرز کے پینل کا اعلان

ادھر پی سی بی نے لیگ کے 34میچوں کے لیے 15کمنٹیٹرز اور دو پریزنٹرز کے پینل کی بھی تصدیق کر دی ہے۔

ٹورنامنٹ کے دوران ایلن ولکنز، بازید خان، ڈینی موریسن، ڈیرن گنگا، ڈومینک کارک، مارک بچر، نک نائٹ، ثنا میر، سکندر بخت، سائمن ڈول، عروج ممتاز، ورنن فلینڈر اور وقار یونس انگریزی میں کمنٹری کریں گے۔

اس کے علاوہ مرینہ اقبال اور طارق سعید اردو میں کمنٹری کریں گے جبکہ ایرن ہالینڈ اور زینب عباس پریزنٹر ہوں گی۔

پی ایس ایل 8کے لیے دو مکمل پروڈکشن کٹس اور عملہ بیک وقت کام کرے گا جو پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے بعد کے بعد صرف دوسری بار اور کووڈ کے بعد پہلی بار ہوگا۔