The Dawn News - Opinions

کیا سندھ طاس معاہدہ خطرے کی زد میں ہے؟
لکھاری ماحولیاتی تبدیلی اور ترقی سے جڑے موضوعات پر مہارت رکھتے ہیں۔

پاک-بھارت آبی تعلقات کو کنٹرول کرنے والا سندھ طاس معاہدہ اس وقت خطرے کی زد میں ہے۔ اس معاہدے کے تحت تنازعات کو حل کرنے سے متعلق شقوں میں بھارتی ترامیم کی تجاویز کی وجہ سے اس معاہدے کو خطرہ لاحق ہے۔

میڈیا میں لیک ہونے والی ترامیم میں تجویز کیا گیا ہے کہ اختلافات کو غیرجانبدار مبصرین یا ثالثی عدالتوں میں لے جانے اور کسی تیسرے فریق کو شامل کیے بغیر ہی ممالک دو طرفہ طور پر آپسی اختلافات کو حل کریں گے۔ اگر ان تجاویز کو قبول کرلیا جاتا ہے تو یہ دریائے سندھ کے نظام اور اس کے زیرِ اثر ماحولیاتی نظام، جو جنوب مغربی تبت سے بحیرہ عرب تک پھیلا ہوا ہے کو ہندوستان کی علاقائی خارجہ پالیسی کے تابع بنا دے گا۔ ان دونوں ممالک کو سرحدی طاسوں کی ہر صورت پابندی کرنی چاہیے۔

پاکستان نے ان تجاویز کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا لیکن ہمارے ردِعمل کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے آرٹیکل 12 (3) کے تحت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گزشتہ 72 سال کے اسباق کو مدِنظر رکھ کر ترمیم کے لیے مذاکرات کو 90 دنوں میں شروع کرے۔

1971ء کی پاک-بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے مابین جون 1972ء میں طے ہونے والے شملہ معاہدے میں واضح کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک اپنے مسائل کو باہمی طور پر حل کریں گے۔ پاکستان کے لیے شملہ معاہدہ دوطرفہ تعلقات اور مذاکرات کے عمل کا آغاز تھا جبکہ بھارت کے لیے یہ آپسی اختلافات حل کرنے کا پہلا اور آخری حل تھا۔

باہمی تعلقات کی دو مختلف سرکاری تعریفوں میں موجود اختلاف نے اس معاہدے کی روح کو متاثر کیا ہے۔ پاکستان اور بھارت پچھلی نصف صدی سے اس خلیج کو کم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ درحقیقت یہ خلیج اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ یہ دونوں ممالک کی خارجہ پالیسی کی بنیاد بن گئی ہے۔

پاکستان کا یہ تاریخی مؤقف ہے کہ تصفیہ طلب مسائل اگر دو طرفہ طور پر حل کرنے میں ناکامی کا سامنا ہو تو پھر وہ ملکی معاملات کو دوسرے فورمز پر لے جانے کا حق بھی محفوظ رکھتا ہے۔ نسبتاً ایک کمزور ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان کو لگتا ہے کہ دوطرفہ تنازعات کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے سے مذاکرات کی میز پر اس کی ساکھ مضبوط ہوگی۔

یہ معاہدہ بھی اس حق کا تحفظ کرتا ہے اور دونوں ممالک کے لیے باہمی اختلافات حل کرنے کا واضح طریقہ کار پیش کرتا ہے۔ درحقیقت معاہدے کی ایسی شقیں جو غیرجانبدار مبصرین، ثالث عدالتوں اور عالمی بینک کے کردار کو شامل کرنے سے متعلق ہیں وہ کافی منفرد ہیں کیونکہ زیادہ تر سرحدی آبی معاہدوں میں یہ چیزیں شامل نہیں ہوتیں۔

دریائے سندھ پاکستان کے آبی نظام میں دل کی سی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ ملک میں میٹھے پانی کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ بھارت میں لداخ، مقبوضہ جموں و کشمیر، دہلی، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں پانی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے دریائے سندھ کی نہروں پر مختلف تعمیرات بنائی گئی ہیں۔ یہ علاقے گنگا سے نکلنے والی نہر جمنا پر بھی منحصر ہیں۔ دریائے گنگا بھی دریائے سندھ کی طرح تبت کے مقام سے ہی نکلتا ہے۔

غالباً اپنے کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے حوالے سے سُست فیصلہ سازی کے ردِعمل میں بھارت اس دوطرفہ سندھ طاس معاہدے میں ترمیم کرنے کے لیے جلدبازی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کا مؤقف ہے کہ ان دونوں منصوبوں کا ڈیزائن سندھ طاس معاہدے کے خلاف ہے۔

پاکستان نے کشن گنگا کے حوالے سے اپنے تحفظات کو 2006ء میں پرمننٹ انڈس کمیشن (پی آئی سی) میں پیش کیا جبکہ 6 سال بعد 2012ء میں رتلے منصوبے کے خلاف بھی آواز بلند کی۔ اصل تنازعہ بھارت کے دریائے جہلم پر 330 میگاواٹ کے کشن گنگا پراجیکٹ اور دریائے چناب پر 850 میگاواٹ کے رتلے منصوبے کی تعمیر پر پاکستان کے تحفظات سے متعلق ہے۔

فریقین 10 سال تک پی آئی سی کے فورم پر اپنے مسئلے کے پُرامن حل میں ناکام رہے اور بلآخر پاکستان کو یہ معاملہ اگلے فورم پر لے جانا پڑا۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر معاہدے کی ناکامی کا الزام لگاتے رہتے تھے لیکن پہلی بار بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو ہی موردِ الزام ٹھہرایا۔

عالمی بینک نے 2016ء میں غیرجانبدار ماہرین کی تعیناتی اور معاملے کو ثالثی عدالت میں لے جانے پر عائد پابندی ختم کردی۔ یہ دونوں فریقین کو ایک نکتے پر رضامند کرنے میں ناکام رہا۔ دو ممالک کو تنازعات کے حل کے لیے دو مختلف راستے فراہم کرنا ہی اس کے فیصلے میں سب سے بڑا جُھول ثابت ہوا اور اس نے نادانستہ طور پر دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف کردیا۔

پاکستان نے 2015ء میں سندھ طاس معاہدے کے آرٹیکل 9 کے تحت غیرجانبدار مبصرین کی تقرری کا انتخاب کیا لیکن ایک سال بعد 2016ء میں اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے معاملے کو ہیگ میں واقع ثالثی عدالت میں لے گیا۔

بھارت نے پاکستان کے فیصلے کی اس تبدیلی پر تحفظات کا اظہار کیا اور غیرجانبدار مبصرین کی تقرری کا فیصلہ کیا۔ یوں دونوں ممالک نے دو مختلف راستوں کا انتخاب کیا اور انہیں بیک وقت شروع کیا گیا اس لیے اس میں متضاد فیصلوں کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ بھارت نے ثالثی عدالت کی سماعتوں میں پیشی کا بائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے عدالت کے فیصلے کی افادیت پر سوالات اٹھنے لگے۔

پاکستان یہاں یکطرفہ طور پر عدالت کے فیصلے کا منتظر تھا جبکہ بھارت نے وہاں کشن گنگا پراجیکٹ بھی تعمیر کرلیا۔ اس سے پاکستان کی آبی سفارت کاری کی افادیت کو نقصان پہنچا۔

فیصلہ سازی کے عمل میں ہونے والی تاخیر پاکستان کے لیے نقصان دہ ہے لیکن پھر بھی بھارت نے سندھ طاس معاہدے میں ترمیم کا خیال پیش کیا۔ پاکستان کے ردِعمل کی نوعیت سے قطعِ نظر یہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سیاسی مذاکرات نہ ہونے کی وجہ سے یہ ترامیم سندھ طاس معاہدے کو غیر فعال اور پی آئی سی کو کم موثر بنائیں گی اور دونوں ممالک کے درمیان خلیج مزید گہری ہوتی جائے گی۔ بھارت میں موجود مذہبی انتہاپسندی اور پاکستان میں موجود سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے حالات مزید سنگین ہوں گے۔

درحقیقت پاکستان اور بھارت دونوں ہی پی آئی سی کو مستحکم کرنے میں ناکام رہے ہیں اور انہوں نے اسے مضبوط ادارے میں تبدیل ہونے نہیں دیا۔ عالمی سطح پر سرحدی آبی معاہدے موثر انداز میں فعال ہیں کیونکہ ان پر عمل درآمد کرنے والے ادارے ایک مضبوط پروفیشنل اداروں کی صورت اختیار کرچکے ہیں جہاں ماہر محققین اور سرگرم عملہ موجود ہے۔

ہمارے سامنے ایسی بے شمار مثالیں موجود ہیں جن میں ترکیہ اور آرمینیا کے درمیان دریائے ارپاکے پر پرمننٹ واٹر کمیشن، کینیڈا اور امریکا کے درمیان انٹرنیشنل جوائنٹ کمیشن فار باونڈری واٹر ٹریٹی، یورپ میں دریائے ڈینیوب کمیشن، دریائے میکونگ کمیشن اور دریائے نیل پر دی گرینڈ ایتھوپین رینیسانس ڈیم کے لیے ایتھوپیا، مصر اور دیگر ممالک پر مشتمل انٹرنیشنل پینل آف ایکسپرٹس شامل ہیں۔

بھارت کی جانب سے مجوزہ ترامیم سے خطے میں آبی تعلقات کے مستقبل کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ گمان ہوتا ہے جیسے بھارت کے آبی پالیسیوں کے منتظمین بھی جیواسٹریٹجک پالیسی سازوں کے آگے اپنی اہمیت کھوچکے ہیں۔

یہ بات بھی اہم ہے کہ کسی بھی دوطرفہ معاہدے میں کوئی بھی فریق یکطرفہ طور پر کوئی ترمیم نہیں کرسکتا۔ اسی طرح کوئی ایک ملک یکطرفہ طور پر اس معاہدے کو قائم بھی نہیں رکھ سکتا۔ دونوں ممالک کو یکساں طور پر سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے لیے رضامند نہیں ہیں، ایسے میں تیسرے فریق کو بھی اس عمل میں شامل کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

دونوں ممالک کے پالیسی سازوں کے لیے چیلنج ہے کہ وہ ان ترامیم جیسے یکطرفہ اقدامات کو روایت بننے نہ دیں اور پاک-بھارت مذاکرات کے آغاز کے لیے عملی اقدامات لیں۔

یہ مضمون 9 فروری 2023ء کو ڈان اخبار میں شائع ہوا۔