The Dawn News - Pakistan - Islamabad

اسلام آباد میں ماحول کو تباہ کرنے کا الزام: بیرسٹر سیف پر فرد جرم عائد
سینئر  اسپیشل مجسٹریٹ اسلام آباد سردار محمد آصف کی عدالت نے سابق سینیٹر اور پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف پر اسلام آباد کے زون  تھری کے علاقے شاہدرہ میں ’ماحول کو تباہ کرنے‘ پر فرد جرم عائد کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) انوائرمنٹ ونگ اور پی ٹی آئی رہنما کے وکلا نے اپنا اپنا مؤقف عدالت کے سامنے پیش کیا۔

ملزم کے وکیل عارف خان نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو اس وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ ان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

انہوں نے استدلال کیا کہ ان کے موکل نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

دوسری جانب سی ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ ملزم نے ماحولیات اور مارگلہ ہلز کو نقصان پہنچایا۔

عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد سی ڈی اے اس کے خلاف شواہد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی جب کہ آئندہ سماعت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ اسی عدالت نے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور بہارہ کہو پولیس کو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم انہوں نے ضمانت کرالی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما کے  وارنٹ گرفتاری پرزرویشن آف لینڈ اسکیپ آرڈیننس 1966، سی ڈی اے آرڈیننس 1960 اور سی ڈی اے انوائرنمنٹ پروٹیکشن ریگولیشن 2008 کی خلاف ورزی پر جاری کیے گئے تھے۔

بیرسٹر سیف کے خلاف بنائے گئے چالان کے مطابق ان پر سی ڈی اے زون  تھری میں واقع شاہدرہ کی ریونیو اسٹیٹ میں ماحولیات کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

اس میں مزید کہا گیا تھا کہ علاقے کے عملے نے انہیں ایسا کرنے سے  بار بار روکنے کی کوشش کی لیکن وہ باز نہیں آئے۔