The Dawn News - Pakistan

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں لگاتار چوتھے ماہ کمی
پاکستان کے ادارہ شماریات کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار میں دسمبر میں لگاتار چوتھے ماہ کمی واقع ہوئی اور اس میں سالانہ بنیادوں پر مزید 3.51فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

رواں مالی سال کے آغاز سے بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے اور صرف اگست کے مہینے میں اس میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس دوران نومبر میں 5.49 فیصد، اکتوبر میں 7.7 فیصد اور ستمبر میں 2.27 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

دسمبر میں ہونے والی کمی کی بات کی جائے تو گاڑیوں کی صنعت میں سب سے زیادہ 36.22 فیصد کمی ہوئی، ٹیکسٹائل کی صنعت میں 21.24، فارماسیوٹیکل کی صنعت میں 12.72 فیصد، لوہے اور اسٹیل کی صنعت میں 8.12 فیصد اور کیمیکلز کی صنعت میں 3.82 فیصد کی کمی ہوئی۔

اس کے برعکس فرنیچر کی صنعت میں حیران کن طور پر 182.35 فیصد کی شرح نمو ریکارڈ کی گئی جبکہ پہننے والے کپڑوں کی صنعت میں 25.5 فیصد اور اشیائے خورد ونوش کی صنعت میں 11.05 فیصد کا اضافہ ہوا۔

البتہ ماہانہ بنیادوں پر بڑے صنعتوں کی پیدوار میں 12.38فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قومی شماریات بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2021 کے مقابلے میں رواں مالی سال کے اسی عرصے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.68 فیصد کی کمی ہوئی، اس میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں 13.06 فیصد، فارماسیوٹیکل میں 21.56 فیصد، غیردھاتی معدنی مصنوعات میں 11.72 فیصد، کوک اور پیٹرولیم مصنوعات میں 11.15 فیصد، اشیائے خورونوش میں 2.39 فیصد اور کیمیکلز کی صنعت میں 1.13 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا دسمبر 2021 کے مقابلے میں رواں مالی سال کے اسی عرصے میں پہننے والے کپڑوں، چمڑے کی مصنوعات، فرنیچر اور دیگر مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ ہوا جبکہ اشیائے خوردونوش، تمباکو، ٹیکسٹائل، کوک اور پیٹرولیم مصنوعات، فارماسیوٹیکل، ربڑ مصنوعات، غیردھاتی معدنی مصنوعات، برقی آلات، مشینری اور سازوسامان، گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ کے آلات کی صنعت میں پیداوار میں کمی دیکھی گئی۔

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں یہ کمی ایک ایسے موقع پر ریکارڈ کی گئی جب حکومت نے زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر کے سبب آئی ایم ایف معاہدے تک اشیائے خوردونوش اور ادویہ کے سوا تمام اشیا کی درآمدات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

کاروباری افراد اور ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ اس پابندی سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہو سکتے ہیں۔

خام مال کی کمی کے ساتھ ساتھ بڑی صنعتوں کو بڑھتی ہوئی مہنگائی، ایندھن کی قیمتوں میں مستقل اضافے اور روپے کی گرتی ہوئی قدر جیسے سنگین مسائل کا بھی سامنا ہے۔

اسٹیل، ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل کی صنعتیں بمشکل کام کر رہی ہیں جس سے متعدد کاروباروں کو تالے لگ گئے ہیں اور بے روزگاری بھی ہر گزرتے دن کےساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔