The Dawn News - Pakistan

جنوری میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں دگنا اضافہ، 22 کروڑ ڈالر ہو گئی
جنوری میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) دگنا اضافے کے بعد 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گئی جو گزشتہ برس اسی مہینے میں 11 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایف ڈی آئی میں بہتری چین اور جاپان کی جانب سے ڈالر کی آمد کی وجہ سے آئی۔

مستقل سیاسی اور معاشی غیر یقینی کی صورتحال کے سبب رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینے میں ایف ڈی آئی کی آمد 44.2 فیصد کمی کے بعد 68 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ایک ارب 22 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

جنوری میں ایف ڈی آئی کی آمد حوصلہ افزا ہے کیونکہ دسمبر 2022 میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا خالص انخلا ایک کروڑ 70 لاکھ روپے رہا تھا۔

ایف ڈی آئی کی مد میں چین کی جانب سے 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اور جاپان سے 5 کروڑ 97 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے، جو جنوری کی کل ایف ڈی آئی کا 57 فیصد بنتا ہے۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینے کے دوران چین سے 20 کروڑ 2 لاکھ اور جاپان سے 13 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، اسی عرصے کے دوران دیگر نمایاں ممالک میں سوئٹزرلینڈ (10 کروڑ 60 لاکھ)، متحدہ عرب امارات (8 کروڑ 30 لاکھ) شامل ہیں، تاہم آسٹریلیا کے لیے 23 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا خالص اخراج ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کو ملک میں زیادہ ایف ڈی آئی کی امید نظر نہیں آرہی کیونکہ ملک کو سیاسی و معاشی عدم استحکام کی صورتحال کا سامنا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سربراہی میں حکمراں اتحاد کے ایک نمایاں وزیر نے حال ہی میں کہا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کر چکا ہے جس کی وجہ سے نقصان دہ اشارہ دنیا کو گیا۔

پاکستان نے ڈیفالٹ کا اعلان نہیں کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ کسی غیر ملکی بینک یا ملک کو ادائیگیوں میں تاخیر نہیں ہوگی۔