The Dawn News - Pakistan - Balochistan

ایشیائی ترقیاتی بینک کی بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے 50 لاکھ ڈالر کی منظوری
ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے پیش نظر اہم فصلوں کی کاشت کے لیے کلائمیٹ ریزیلینٹ بیج  فراہم کرنے کے لیے 50 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کی منظوری دے دی جس سے خواتین کو روزگار کے مواقع مل سکیں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کی جانے والی فنڈنگ سے نصیر آباد ڈویژن کے دیہاتی علاقوں کے لوگوں کو مدد ملے گی۔

بلوچستان کا نصیرآباد ڈویژن سیلاب سے زیادہ متاثر ہوا تھا، جس کے 6 اضلاع میں جعفر آباد، جھل مگسی، کچی، نصیر آباد، صحبت پور اور استا محمد ہیں۔

ان اضلاع میں اس امداد سے کل ایک لاکھ 88 ہزار گھرانوں میں سے 60 ہزار کو چاول کے کلائمیٹ ریزیلینٹ بیج فراہم کیے جائیں گے، ان بیجوں سے صوبے کے 54 ہزار ہیکٹر میں بوائی کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فنانسنگ جاپان فنڈ فار پراسپرس اینڈ ریزیلینٹ ایشیا اور پیسیفک کے تحت دی جائے گی، اس سے کسان گھرانوں کی خواتین کو کاشتکاری کے پائیدار آلات بھی فراہم کیے جائیں گے۔

چاول کی محفوظ بوائی کے لیے حفاظتی جوتے بھی فراہم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ کمیونٹیز کو قدرتی آفات سے بہتر مزاحمت کے اقدامات کرنے کے لیے بھی اضافی فنانسنگ کی جائے گی۔

ملک کے زرعی شعبے میں 82 فیصد تباہی یا نقصان فصلوں کو ہوتا ہے جبکہ لائیو اسٹاک میں 17 فیصد اور فشریز میں ایک فیصد نقصان ہوتا ہے۔

تقریباً 17 لاکھ 80 ہزار ہیکٹر زرعی زمین کو نقصان پہنچا اور 8 لاکھ مویشی ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب جیسی آفات سے بلوچستان میں زیادہ غربت ہونے کی وجہ سے متاثر بھی زیادہ ہوتا ہے، 37 اضلاع میں سے 35 متاثر ہوئے اور ایک کروڑ 23 لاکھ آبادی میں سے کم ازکم 92 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔