The Dawn News - Sport - Cricket

پنجاب میں شیڈول پی ایس ایل میچز کی سیکیورٹی، پی سی بی کا متبادلہ منصوبہ تیار
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پنجاب میں ہونے والے میچوں کے لیے سیکیورٹی کی فراہمی پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور صوبائی حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، جس کے بعد بورڈ نے میچوں کے انعقاد کے لیے متبادل منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے میچ لاہور اور راولپنڈی میں بالترتیب 26 فروری اور یکم مارچ سے منعقد ہوں گے لیکن حکومت پنجاب نے میچوں کے لیے سیکیورٹی کی مد میں پی سی بی سے 45 کروڑ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے آج لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں کابینہ پی ایس ایل کے میچوں کی سیکیورٹی کے لیے 45 کروڑ روپے جاری کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال حکومت پنجاب کے 50 کروڑ روپے لائٹس اور دیگر چیزوں پر لگے تھے، اب عبوری حکوت ہے تو ہمیں کہا گیا ہے کہ آپ پیسے خرچ نہیں کر سکتے اور نہ ہی کابینہ اس کے لیے تیار ہو رہی ہے۔

ادھر ذرائع کے مطابق پی سی بی نے حکومت پنجاب کو میچوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کے لیے کل تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

باوثوق ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ پنجاب حکومت سیکیورٹی کے معاوضے کی ادائیگی سے دستبردار نہ ہوئی تو پی ایس ایل اور نیوزی لینڈ سے سیریز کے میچ پنجاب سے کراچی منتقل کردیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں پی سی بی کا آج اہم اجلاس ہوا جہاں فرنچائزز اور پی سی بی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ پنجاب حکومت کو 45 کروڑ روپے فراہم نہیں کیے جائیں گے۔

باخبر ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کو فیصلے کے لیے کل تک کا وقت دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ایک متبادل منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت آنے والے اتوار اور پیر کو شیڈول میچ لاہور میں ہی منعقد کرائے جائیں گے اور اس کے بعد لاہور کے ساتھ ساتھ راولپنڈی میں ہونے والے میچ بھی کراچی منتقل کر دیے جائیں گے۔

اگر حکومت پنجاب اپنے مطالبے سے دستبردار نہ ہوئی تو بورڈ میچوں کی منتقلی کا اعلان کرتے ہوئے اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا بھی اعلان کرے گا۔

ڈان کو معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صوبائی حکومت نے پی سی بی کی ماضی کی طرز عمل کے مطابق اس مقصد کے لیے پہلے سے ادا شدہ 5 کروڑ روپے کے علاوہ 45 کروڑ روپے کا بل بھی جمع کرایا ہے۔

پی ایس ایل سیزن 8 کے ملتان میں ہونے والے میچ مکمل ہوچکے ہیں جبکہ لیگ کے کراچی میں ہونے والے میچز کا آخری مقابلہ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا فائنل لاہور میں شیڈول ہے، ایک کوالیفائر اور دو ایلیمینیٹرمیچز کے لیے بھی پنجاب کے کرکٹ شائقین ٹکٹ پہلے ہی خرید چکے ہیں۔