The Dawn News - Pakistan - Islamabad

عمران خان کو تمام معاملات میں صادق و امین قرار نہیں دیا تھا، جسٹس ( ر) ثاقب نثار
سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہےکہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مکمل اور تمام معاملات پر صادق و امین قرار نہیں دیا تھا۔

ڈان نیوز کے اینکرپرسن عادل شاہزیب نے بتایا کہ ان کی آج صبح جسٹس (ر) ثاقب نثار  سے گفتگو ہوئی ہے جس میں سابق چیف جسٹس نے بتایا کہ ان کا واٹس ایپ ہیک ہو چکا ہے جس کا مواد استعمال کر کے جعلی آڈیوز بنانے کا خدشہ ہے۔

ثاقب نثار  نے کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید دعا سلام بھجواتے ہیں لیکن ان کا عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

’فیض حمید کون ہے جو مجھ پر دباؤ ڈالتا؟‘

گفتگو کے دوران جب سابق چیف جسٹس سے سوال کیا گیا کہ پاناما لیکس کیس میں آپ پر سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو نااہل کروانے کے لیے جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید نے دباؤ ڈالا؟ تو انہوں نے جواب دیاکہ فیض حمید کون ہے جو مجھ پر دباؤ ڈالتا؟

انہوں نے کہا کہ میں ابھی سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ ) قمر جاوید باجوہ سے اس دعوے کے بارے میں بات کروں گا، یہ کہتے ہیں کہ میں عمران خان کے لیے عدلیہ میں لابنگ کر رہا ہوں، میں کیوں ان کے لیے لابنگ کروں گا، مجھے اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر ہے۔

ثاقب نثار نے کہا کہ عمران خان کو مکمل اور تمام معاملات پر صادق و امین قرار نہیں دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میرے سامنے زیر سماعت جو مقدمہ تھا، میں نے انہیں اس کیس میں صادق و امین قرار دیا تھا، عمران خان کے باقی معاملات کا مجھے کچھ نہیں پتا تو میں یہ نہیں کہہ سکتا  کہ وہ مکمل طور پر  صادق و امین ہیں۔

’مجھ سے بھی کچھ غلط فیصلے ہوئے ہوں گے‘

اپنے فیصلے پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے سابق چیف جسٹس نے کہا کہ میں بھی انسان ہوں، مجھ سے بھی کچھ غلط فیصلے ہوئے ہوں گے، وہ فیصلے جن پر مجھے ندامت ہے یا جو مجھ سے غلط ہوئے، وہ معاملات جب عدالت میں آئیں گے تب دیکھیں گے،  لیکن ایک عدالت اللہ کی بھی ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر 2017 میں سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی نااہلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے خلاف ان کی پٹیشن کو خارج کردیا تھا جب کہ جہانگیر ترین کو آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت نااہل قرار دے دیا تھا۔

اس وقت کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے فیصلے میں کہا تھا کہ عمران خان پر 2013 کے کاغذاتِ نامزدگی میں نیازی سروسز لمیٹڈ کو ظاہر نہ کرنے کا الزام نہیں لگایا جاسکتا کیونکہ وہ اس کے اسٹیک ہولڈر نہیں تھے اور انہوں نے تمام متعلقہ دستاویزات پیش کیں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ بنی گالہ کے اثاثے عمران خان نے اپنے خاندان کے لیے خریدے تھے۔