The Dawn News - Pakistan - Balochistan

مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گوادر کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، سی پیک سیکیورٹی اور پرامن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے تمام رینکس کی کوششوں کو سراہا اور بلوچستان کے عوام کی بھلائی کے لیے پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر زور دیا۔

آرمی چیف نے مقامی عمائدین، منتخب نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے زور دیا کہ ’مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، عوام اور مسلح افواج امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں‘۔

سید عاصم منیر نے علاقے کی سماجی اور اقتصادی ترقی پر زور دیتے ہوئے تعلیم، سولر سسٹم کی تنصیب، ماہی گیری، پانی، صحت، کھیل اور معاش سے متعلق فلاحی منصوبوں کا بھی اعلان کیا، آرمی چیف کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو اور کور کمانڈر کوئٹہ بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہو گئی ہے، دہشت گردوں کی جانب سے ملک بھر میں آزادانہ طور حملے کیے رہے ہیں۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں تخریب کاروں نے بھی اپنی دہشت گرد سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

اسلام آباد میں قائم ایک تھنک ٹینک ’پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز‘ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018 کے بعد رواں برس جنوری کا مہینہ مہلک ترین مہینوں میں سے ایک رہا جس کے دوران دہشت گردی کی کارروائیوں میں 139 فیصد اضافہ ہوا۔

اس دوران ملک بھر میں عسکریت پسندوں کے کم از کم 44 حملوں میں 134 افراد نے اپنی جانیں گنوا دیں جبکہ 254 افراد زخمی ہوئے۔