The Dawn News - Pakistan - Balochistan

بلوچستان: ژوب میں گاڑی پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق
بلوچستان کے ضلع ژوب میں گاڑی پر فائرنگ سے قبائلی رہنما اور ان  کے 2 بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق لیویز حکام نے بتایا کہ واقعہ ژوب شہر سے تقریباً 80 کلومیٹر دور مرغا کبزئی کے علاقے خرلام میں پیش آیا۔

حکام نے بتایا کہ احمد خان کبزئی اپنے 2 بھائیوں اور کچھ دوسرے لوگوں کے ہمراہ اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے،  جب وہ پاک-افغان سرحد کے قریب واقع علاقے خرلام پہنچے تو قریبی پہاڑوں میں چھپے نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی، فائرنگسے  سات افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

لیویز کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ متاثرین نے گاڑی سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن انہیں اپنی جان بچانے کا موقع نہیں  ملا، انہوں نے مزید کہا کہ احمد خان کبزئی اور ان کے دو بھائیوں کی لاشیں اس وقت جھلس گئیں جب فائرنگ کی وجہ سے ان کی گاڑی میں آگ لگ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو ژوب ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا۔

ہسپتال ذرائع نے کہا کہ ہسپتال میں 7 لاشیں اور ایک زخمی لایا گیا، تمام افراد متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوئے۔

فوری طور پر ان افراد کے قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، تاہم حکام کا کہنا تھا کہ احمد خان کبزئی لیویز فورس کو بہت سے مقدمات میں مطلوب اور مفرور تھا، ان کی قبائلی دشمنی بھی تھی۔

چھ دیگر جاں بحق افراد کی شناخت واحد خان کبزئی، عبدالمنان کبزئی، نائیک محمد بدین زئی، سلطان خان بدین زئی، فضل رحمٰن کبزئی اور نجیب الدین کبزئی کے ناموں سے ہوئی،  واقعے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت جلال خان کے نام سے ہوئی ہے۔