The Dawn News - Sport

عالمی ریکارڈ یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل سے دستبردار
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار اپنے کیرئیر کے دوران ریکارڈ میچوں میں خدمات سرانجام دینے کے بعد  سبکدوش ہو گئے جبکہ احسن رضا کو آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل کر لیا گیا۔

ڈان اخبار میں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے رپورٹ کے مطابق 58 سالہ علیم ڈار نے 144 ٹیسٹ، 222 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کی جو دونوں میں ورلڈ ریکارڈ ہے، اس کے علاوہ انہوں نے 69 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں بھی فرائض انجام دیے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پریس ریلیز کے مطابق  امپائر علیم ڈار ایلیٹ پینل میں 19 سال رہنے کے بعد دستبردار ہو گئے، انہوں نے ریکارڈ 435 انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کی۔

علیم ڈار نے بطور ایلیٹ پینل امپائر  2002  میں پہلے انٹرنیشنل میچ میں خدمات انجام دی تھی اور جنوبی افریقہ میں 2023 میں ہونے والے ورلڈکپ میں بھی امپائر تھے۔

پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے بعد امپائرنگ کرنے والے علیم ڈار نے کہا کہ یہ اعزاز ہے کہ انہوں نے بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ کی۔

آئی سی سی کی پریس ریلیز میں علیم ڈار کے حوالے سے بتایا گیا کہ  یہ ایک طویل سفر رہا ہے لیکن میں نے ہر ایک لمحے کو انجوائے کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے دنیا بھر میں امپائرنگ کرنے کا لطف اور اعزاز حاصل کیا ہے اور میں نے وہ کچھ حاصل کیا ہے جس کا  امپائرنگ شروع کرتے وقت خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو جیف الا ڈائز نے کھیل کے لیے علیم ڈار کی خدمات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ اور آئی سی سی میں علیم ڈار کی کارکردگی قابل ذکر رہی ہے۔

آئی سی سی نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے ایڈرین ہولڈ اسٹاک  اور پاکستان کے احسن رضا کو ایلیٹ پینل میں شامل کر لیا گیا۔

دوسری جانب، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے احسن رضا کو آئی سی سی میں امپائرز کے ایلیٹ پینل میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور علیم ڈار کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

48 سالہ احسن رضا آئی سی سی میں امپائرز کے انٹرنیشنل پینل میں 2010 سے ہیں اور سب سے پہلے انہوں نے 50 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کی، مجموعی طور پر انہوں نے 72 ٹی 20 انٹرنیشنل، 7 ٹیسٹ میچوں اور 41 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پوری قوم کے لیے یہ نہایت فخر اور مسرت کا موقع ہے کہ احسن رضا تیسرے پاکستانی امپائر ہیں جنہیں آئی سی سی میں امپائرز کے ایلیٹ پینل میں شامل کیا گیا ہے، میں اس کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، اور مجھے یقین ہے کہ وہ سخت محنت، جذبے اور لگن کے ساتھ کام جاری رکھیں گے اور اس اہم شعبے میں امیج اور پروفائل کو مزید  بہتر کریں گے۔

ان مزید کہنا تھا کہ میں علیم ڈار کو بھی بطور ایلیٹ پینل امپائر کامیاب کیرئیر پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، وہ پہلے پاکستانی تھے جو آئی سی سی کے امپائر کے ایلیٹ پینل میں شامل ہوئے، اور انہوں نے خود کو سب سے زیادہ قابل احترام اور انتہائی قابل امپائر کے طور پر اپنا لوہا منوایا۔