The Dawn News - Sport - Cricket

بھارت کو تیسرے ون ڈے اور سیریز میں شکست، آسٹریلیا عالمی نمبرایک ٹیم بن گئی
آسٹریلیا نے ایڈم زامپا کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد 21 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کچھ اچھا ثابت نہ ہوا۔

آسٹریلین اوپنر ٹریوس ہیڈ اور مچل مارش نے اپنی ٹیم کو 68 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن اس مرحلے پر ہردک پانڈیا کے عمدہ اسپیل نے آسٹریلیا کو کچھ ہی وقفے سے تین وکٹیں دلا دیں۔

پانڈیا نے پہلے 33 رنز بنانے والے ٹریوس ہیڈ کو چلتا کیا اور پھر اپنے اگلے اوور میں کپتان اسٹیون اسمتھ کی اننگز کا کھوتا کھولنے سے قبل ہی خاتمہ کردیا۔

بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو لگاتار تیسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد مایوس نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

بھارتی ٹیم کے نائب کپتان نے اپنے اگلے اوور میں ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے 47 رنز بنانے والے مچل مارش کی وکٹ لے کر آسٹریلیا کو تیسرا نقصان پہنچایا۔

85 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین نے میدان سنبھالا اور دونوں نے مل کر اسکور کو 125 تک پہنچا دیا۔

پانڈیا کے بعد کلدیپ یادیو نے آسٹریلیا کی وکٹیں گرانے کی ذمے داری سنبھالی اور ڈیوڈ وارنر کے بعد لبوشین کا بھی کام تمام کردیا۔

138 رنز پر آدھی ٹیم کے آؤٹ ہونے کے بعد مارکس اسٹوئنس کا ساتھ دینے ایلکس کیری آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کے لیے 58 رنز کی ساجھے داری بنائی۔

اختتامی بلے بازوں نے بھی بلے سے جوہر دکھاتے ہوئے قیمتی رنز جوڑے جس کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم اسکور بورڈ پر 269 رنز کا مجموعہ سجانے میں کامیاب رہی۔

بھارتی بلے باز محمد شامی کے بولڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے 47، ایلکس کیریر نے 38، ٹریوس ہیڈ نے 33 اور مارنس لبوشین نے 28 رنز کی اننگز کھیلیں۔

بھارت کی جانب سے پانڈیا اور کلدیپ یادیو نے تین، تین جبکہ محمد سراج اور اکشر پٹیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز نے بھی پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور 65 رنز کا عمدہ کی بنیاد رکھی لیکن اسی اسکور پر کپتان روہت شرما 30 رنز بنانے کے بعد شان ایبٹ کی وکٹ بن گئے۔

اسکور 77 تک ہی پہنچا تھا کہ ایڈم زامپا نے اپنی ٹیم کو دوسری کامیابی دلاتے ہوئے شبمن گِل کو چلتا کردیا۔

اس مرحلے پر ویرات کوہلی کا ساتھ دینے لوکیش راہُل آئے اور دونوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 69 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، زامپا نے ایک اور کاری وار کرتے ہوئے راہُل کی 32 رنز کی اننگز کے آگے فُل اسٹاپ لگا دیا جبکہ چند رنز کے اضافے سے اکشر پٹیل بھی رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

ویرات کوہلی دوسرے اینڈ سے ڈٹے رہے اور اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن ایشٹن ایگار نے وارنر کی مدد سے سابق کپتان کی 54 رنز کی اننگز کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ اگلی ہی گیند پر سوریا کمار یادیو کو بولڈ کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، سوریا کمار لگاتار تیسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ہردک پانڈیا نے 40 رنز کی جارحانہ باری کھیلی لیکن ان کی اننگز بھی بھارت کو فتح ی دہلیز پار نہ کرا سکی اور پوری ٹیم آخری اوور میں 248 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

آسٹریلیا نے میچ میں 21 رنز فتح سمیٹ کر سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

ایڈم زامپا کو 45 رنز کے عوض پر پانچ وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیریز میں 	194 رنز بنانے والے مچل مارش کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

اس میچ اور سیریز میں فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ون ڈے کرکٹ میں عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز  حاصل کر لیا۔