The Dawn News - Pakistan - Punjab

پولیس افسران نے بتایا آپ کےقتل کا منصوبہ بنا ہوا ہے، عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے جوڈیشل کمپلیکس میں مارنے کا پورا منصوبہ بنا ہوا تھا، مجھے پولیس افسران نے بتایا کہ قتل کا منصوبہ بنا ہوا ہے اور اس میں اسلام آباد کا آئی جی بھی شامل تھا، اس منصوبے کا اس کو پتا تھا اور ان نامعلوم افراد کو پتا تھا جنہوں نے مجھے وہاں قتل کرنا تھا۔

عمران خان نے بذریعہ آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے ملک کے سارے مسئلے اس لیے ہیں کہ طاقتور اس ملک کے آئین کو نہیں مانتا، وہ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے اور اس کی وجہ سے ہم آزاد نہیں ہیں، ہم غلام قوم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد قوموں کے اندر کبھی کوئی آئین توڑ نہیں سکتا، پاکستان کا آئین، پاکستان کے پانچ سپریم کورٹ کے ججز واضح طور پر کہتے ہیں کہ 90دن کے اندر الیکشن ہونا ہے کیونکہ آئین میں لکھا ہے، سپریم کورٹ کا کام آئین پر عملدرآمد ہوتا ہے، انہوں نے 30اپریل کے الیکشن کا اعلان کیا ہے لیکن کل بیٹھ کر الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ ہمارے پاس پیسے نہیں یا سیکیورٹی نہیں اور ہم آٹھ اکتوبر پر چلے گئے، آزاد قوموں میں ایسا نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہاکہ 11 مہینے سے جب سے یہ امپورٹڈ حکومت آئی ہے، اب تک چھ لوگ آٹے کی لائنوں میں کھڑے ہو کر مر گئے، ان کے بیان اٹھا کر دیکھ لیں یہ ایک ہی چیز کہتے تھے کہ عمران خان نے بڑی مہنگائی کردی ہے، آج پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حساس قیمت انڈیکس 47 فیصد پر پہنچ گیا ہے، یہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے، جب ہمارا ملک ٹوٹا، جب یہاں زلزلے آئے تب بھی اس طرح کی مہنگائی نہیں آئی، ہمارے دور میں کورونا آیا، ساری دنیا میں مہنگائی تھی لیکن اس طرح کی مہنگائی پاکستان میں کبھی نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ آٹا کو ہمارے دور حکومت میں 55 روپے کلو پر تھا وہ آج کنٹرول ریٹ پر 115 روپے کلو ہے اور بازار میں 155 روپے مل رہا ہے، کونسی قیامت آ گئی کہ 11 مہینوں میں آٹا آسمانوں پر پہنچ گیا، یہ عام لوگوں کو متاثر کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آئین پر واردات کی اور الیکشن آٹھ اکتوبر پر چلا گیا، مجھے بتائیں کون گارنٹی دے گا کہ آٹھ اکتوبر کو الیکشن ہو گا یا نہیں ہو گا، جب بہانہ دے دیا کہ پیسے نہیں یا سیکیورٹی نہیں ہے تو کیا گارنٹی ہے کہ آٹھ اکتوبر کو یہ نہیں ہو گا، کون فیصلہ کرے گا کہ اب الیکشن کرانے کا ماحول ٹھیک ہو گیا ہے، یہ فیصلہ کون کرے گا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں ملک کی تمام قانونی برادری، وکلا اور ججز کو کہہ رہا ہوں کہ یہ ملک کا فیصلہ لمحہ ہے، اگر اس وقت ہم نے آئین کا قتل ہونے دیا تو پھر یہ رکنا نہیں ہے، سب کو یاد ہو گا کہ کہا تھا کہ 90 دن میں الیکشن کرادوں گا لیکن پھر 11سال تک ملک آمریت کا شکار رہا تھا۔

عمران خان نے تحریک انصاف کے کارکن اظہر مشوانی کی مبینہ گمشدگی کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اظہر مشوانی کو اٹھا لیا ہے، ابھی تک نہیں پتا وہ کہاں ہے، اسے غائب کردیا، خوف پھیلانے کے لیے ایسا کیا تاکہ یہ بتا سکیں کہ ریاست ایسی ہے کہ کچھ بھی کر سکتی ہے اور سب گھر میں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک ہزار کارکن جیلوں میں ہیں جن میں سے ایک بچہ فہد ہے جو خصوصی بچہ ہے، وہ ظل شاہ کی طرح درویش ہے، وہ ملنگ ہے، اس کی بہنوں کے پیغامات آ رہے ہیں کہ 14تاریخ سے اس کو غائب کیا ہوا ہے، پاکستانیوں کسی آزاد معاشرے میں ایسے نہیں ہوتا، مقبوضہ کشمیر میں بھی ایسا ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے جوڈیشل کمپلیکس میں مارنے کا پورا منصوبہ بنا ہوا تھا، ہمارے جو وکیل اندر گئے انہوں نے بتایا کہ ماحول ہی کچھ اور بنا ہوا تھا، نامعلوم لوگوں نے کمرے رکھے ہوئے تھے، نامعلوم لوگوں نے سی ٹی ڈی کے کپڑے پہنے ہوئے تھے، وہاں رینجرز، پولیس اور یہ حالات تھے کہ ہمارے جن 10 لوگوں نے جا کر میری نمائندگی کرنی تھی ان میں سے شبلی فراز کو مارا، اس کی ہڈی توڑ دی، عمر سلطان کی ناک کی ہڈی توڑ دی، میں نیچے 40 منٹ سے انتظار کررہا تھا اور اوپر سے پولیس پتھر ما رہی تھی، آنسو گیس فائر کر کے لوگوں کو اشتعال دلا رہی تھی، یہ مجھے مارنے کا منصوبہ بنا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کیسے اس منصوبے کا پتا ہے کیونکہ مجھے پولیس افسران نے بتایا کہ کیا پلان بنا ہوا ہے، اسلام آباد کا آئی جی اس میں شامل تھا، اس کو پتا تھا اور نامعلوم افراد کو پتا تھا جنہوں نے مجھے وہاں قتل کرنا تھا، اللہ نے بچایا ہے، وہاں اندر کوئی گھس ہی نہیں سکتا تھا اس لیے ہم واپس آ گئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں پہلی بار اس سال قوم سے مینار پاکستان پر خطاب کروں گا اور یہ میرا اس سال پہلا جلسہ ہو گا، میں چاہتا ہوں کہ آپ اس میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں اور اس جلسے میں آپ کو حقیقی آزادی کا روڈمیپ دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتاؤں گا کہ ہمیں اپنی معیشت کو کیسے اس دلدل سے کیسے نکالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتن ے ہر قسم کی رکاوٹیں ڈالنی ہیں اور یہ پکڑ دھکڑ بھی اس لیے کررہے ہیں کہ لوگ ڈر کر نہ آئیں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، آپ نے اس ظالم حکومت کی سوچ کو شکست دینے کے لیے کل گھر سے نکلنا ہے اور رات نو بجے آپ سے مینار پاکستان پر ملاقات ہو گی۔