The Dawn News - Pakistan - Punjab

لاہور کے لوگوں نے کل عمران خان کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور کے لوگوں نے کل عمران خان کو مسترد کردیا، حیران ہوتی ہوں کہ کون لوگ ہیں جو عمران خان کی جھوٹی کہانیوں پر یقین کرلیتے ہیں۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک شخص نے اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا، سازشی بیانیہ پیش کیا گیا جو ان کے پیروکاروں نے من و عن قبول کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مسئلے سیاسی نہیں نفسیاتی ہیں، وہ توجہ ہٹانے کے لیے بڑی بڑی کہانیاں گھڑتے ہیں، حیران ہوتی ہوں کہ کون لوگ ہیں جو عمران خان کی جھوٹی کہانیوں پر یقین کرلیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کل لاہور کے لوگوں نے عمران خان کو مسترد کردیا، ہاکی گراؤنڈ اور مینار پاکستان کی تصاویر جوڑ جوڑ کر پیش کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو کہتے ہیں کہ خوف کے بت توڑ دو لیکن خود بلٹ پروف گلاس کے پیچھے سے تقریر کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل عمران خان نے  10 نکاتی ایجنڈا پیش کیا کہ میں ملک کی گورننس ٹھیک کردوں گا، یہ 10 سال خیبرپختونخوا میں حکومت کرتے رہے، وہاں سے گورننس ٹھیک نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ 4 سال پنجاب اور وفاق میں بھی حکومت کرتے رہے، کیا گورننس ٹھیک کرنے کا یہ مطلب تھا کہ گورنس پنکی پیرنی اور فرح گوگی کے حوالے کردیں؟

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ 10 سال خیبر پختونخوا کی معیشت ٹھیک نہ کرسکے، 25 ہزار ارب کا قرضہ 44 ہزار ارب تک لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ پر قابو پائیں گے، یہ فارن فنڈنگ کا جواب دے دیں تو منی لانڈرنگ پر خود قابو پالیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف مہنگائی کی شرح 3.7 فیصد پر چھوڑ کر گیا تھا جو تم نے 16 سے 18 فیصد پر پہنچا دی تھی، ترقی کی شرح 1.6 فیصد پر چھوڑ کر گئے تھے جو انہوں نے منفی کردی اور پھر اپنے اثاثوں میں اضافے کے ساتھ اسے اوپر نیچے کرتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں الیکشن یا آئین کی حکمرانی چاہتے تھےتو اسمبلی کیوں توڑی؟ اب عمران خان کے پاس کوئی آپشن نہیں بچا، اب  آپ اس ملک میں سلیکٹ ہوکر آسکتے ہیں نہ الیکٹ ہوکر، عمران خان کی تمام سازشیں اور ایجنڈا ناکام ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان صرف جھوٹ بولتے ہیں، وہ فراڈ  اور دہشت گرد ہیں، انہیں ہیومن رائٹس کی خلاف ورزیاں یاد آ گئیں، اپنے ورکرز کی لاشوں کا انتظار کرتے ہیں اور اس پر سیاست کرتے ہو، انہوں نے اپنے دور حکومت میں ساری اپوزیشن کو جیلوں میں ڈال کر خزانے کو لوٹا ہے۔