The Dawn News - Pakistan - Punjab

پنجاب کے 10 کروڑ لوگ فری آٹا اسکیم سے مستفید ہو رہے ہیں، شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 75 سال میں یہ پہلا ماڈل ہے، جس کو آزمایا جارہا ہے،  پنجاب کے 10 کروڑ لوگ فری آٹا اسکیم سے مستفید ہو رہے ہیں۔

راولپنڈی میں آٹا فراہمی مرکز کے دورے کے موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یقیناً یہاں پر پنجاب کے علاوہ بھی دوسرے صوبوں کے بھائی، بہنیں جو راولپنڈی میں رزق حلال کماتے ہیں، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان سے لوگ یہاں پر ہیں، انہیں سہولت فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ پوری کوشش کر رہی ہے کہ ان کو دقت نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ بے شمار لوگ ایسے ہیں جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریکارڈ پر نہیں ہیں لیکن وہ بھی خطِ افلاس سے کم پر زندگی بسر کررہے ہیں، ان کو دقت پیش آرہی ہے، کل رات تک طے ہوا تھا کہ یہ مسئلہ حل ہو جائے گا، آج صبح نادرا اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے اس سارے چیلنج کا حل تجویز کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج صبح انہوں نے آپریٹ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ذرا سست تھا، مجھے امید ہے کہ آج یہ سسٹم پوری طرح آپریٹ ہو جائے گا، اور جو لوگ یہاں آرہے ہیں اور جنہیں کہا جارہا ہے کہ ان کے نام نہیں ہیں یا آپ کا اندراج نہیں ہے، ان کے لیے وہاں پر علیحدہ کاؤنٹرز کھولے جائیں گے، وہیں اندراج ہوگا اور ان کو فری آٹا مہیا کیا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح جنہوں نے ابھی تک (آٹے کا) ایک بھی تھیلا نہیں لیا، کل سے ان کو یکشمت تین تھیلے ملیں گے تاکہ ان کو دو بار نہ آنا پڑے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ نظام میں بتدریج بہتری آرہی ہے، یقیناً میں بلاخوفِ تردید یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ ہر جگہ انتظامیہ، پولیس اور سب مل کر اس نظام کو بہتر بنا رہے ہیں،  اور یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ اس طرح کے منصوبے کو لانچ کیا گیا، ہم ماضی میں رعایتی نرخوں پر آٹا ہر دکان پر دیتے تھے لیکن اس بار  یہ طے ہوا کہ فری آٹا دیا جائے اور یہ بہت بڑا چیلنج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس (منصوبے) کو کامیاب کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب کی پوری انتظامیہ، اسی طرح اسلام آباد کی پوری انتظامیہ، وزیر داخلہ اور ہم سب مل کر کام کر رہے ہیں  اور میں ہر روز دیکھ رہا ہوں کہ یہ جذبہ بہت آگے جا رہا ہے، روزے رکھ کر روزے داروں کی توقیر کا پورا لحاظ کیا گیا ہے، یہاں پر کرسیاں ہیں، کسی کو اب کھڑے ہونے کی زحمت نہیں دی جاتی، معذوروں کے لیے علیحدہ کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری محنت اور کوشش سے نظام میں ہر دن بہتری آرہی ہے، 75 سال میں یہ پہلا ماڈل ہے جس کو آزمایا جارہا ہے، لیکن حالات کی سنگینی ایسی ہے کہ ہمارا معاشی چیلنج بھی بہت بڑا ہے، پنجاب کے 10 کروڑ لوگ اس فری آٹا اسکیم سے مستفید ہو رہے ہیں، یہ بہت بڑی کوشش ہے، اس کی جتنی تحسین کی جائے اتنی کم ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ الحمد اللہ، جذبہ جوان ہے، ہمت جوان ہے، ہم نے مل کر پاکستان کی قسمت بدلنی ہے۔