The Dawn News - World

خطرات کے حامل افراد کو ہر 6 ماہ سے ایک سال میں کووڈ بوسٹر لگوانا چاہیے، عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی وبا کی نئی لہر کے لیے کووڈ-19 ویکسی نیشن کی تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی خطرات کے حامل گروپ کو آخری ویکسین کے بعد 6 ماہ سے 12 ماہ کے دوران بوسٹر لگوانا چاہیے۔

ڈان اخبار نے غیر ملکی خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ اس کا مقصد انفیکشن کے پھیلاؤ اور ویکسی نیشن کی وجہ سے دنیا بھر میں عوام میں اعلیٰ سطح کی قوت مدافعت کو پیش نظر رکھتے ہوئے کووڈ-19 سے موذی بیماریوں اور موت کے انتہائی خطرات کے حامل افراد پر ویکسین کے حوالے سے توجہ مرکوز کرنا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے انتہائی خطرات کے حامل لوگوں میں بڑی عمر کے افراد کو رکھا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو دیگر مخصوص خطرے میں شامل کیا ہے۔

ادارے نے تجویز دی کہ اس گروپ کو آخری ویکسین کے بعد 6 یا 12 ماہ میں اضافی شاٹ لگوانے چاہئیں، جو عمر اور قوت مدافعت کی صورت حال کی بنیاد پر ہو۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صحت مند بچے اور نوجوان کووڈ-19 ویکسی نیشن کے لیے کم ترجیح ہیں اور حکومتوں پر  زور دیا گیا کہ اس گروپ کو ویکسی نیشن کا مشورہ دینے سے قبل بیماری کے خطرات جیسے عوامل کو دیکھیں۔

مزید بتایا گیا کہ کووڈ-19 ویکسی نیشن اور بوسٹرز تمام عمر کے افراد کے لیے محفوظ ہے لیکن تجاویز قیمت کی اثر پذیری جیسے دیگر عوامل کے حوالے سے دی گئی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ تازہ تجویز بیماری کی صورت حال اور عالمی سطح پر قوت مدافعت کی سطح کی عکاسی کر رہی ہے لیکن طویل مدتی رہنمائی کے طور پر نہیں لینا چاہیے کہ آیا سالانہ بوسٹرز کی ضرورت پڑے۔