The Dawn News - Pakistan - Islamabad

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جنرل باجوہ کےخلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) فیض حمید اور دو صحافیوں کے خلاف دوران انٹرویو سابق آرمی چیف کے حوالے سے مخصوص انکشافات کرنے پر فوجداری مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے پٹیشن پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ پہلے وہ متعلقہ فورم سے رابطہ کریں۔

عارف علی نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ جنرل باجوہ کا انٹرویو ’لاپروائی‘ سے لیا گیا اور صحافی جاوید چوہدری اور شاہد میتلا نے اسے شائع کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ انٹرویو میں جو انکشافات کیے گئے وہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے اور بغاوت اور بدامنی پر اکسانے کے مترادف ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایات دی جائیں کہ وہ جنرل باجوہ، جنرل فیض اور دو صحافیوں کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کریں۔

اس کے علاوہ استدعا کی گئی کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو بھی ان دو صحافیوں پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت جاری کریں۔