The Dawn News - Amazing

پانی نہ ملنے پر پودوں کے ’رونے کی آواز‘ سائنسدانوں نے ریکارڈ کرلی
کیا آپ کو معلوم ہے کہ پودوں کو اگر پانی نہ دیا جائے تو وہ رونے لگتے ہیں؟ یہ آوازیں بظاہر تو ہمیں سنائی نہیں دیتیں لیکن  پودے ان آوازوں کے ذریعے سگنل بھیجتے ہیں تاکہ ماحول میں موجود جاندار انہیں سن کر اپنے رویوں کو بدل سکیں۔

نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جن پودوں کو پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے وہ پودے فی گھنٹہ تقریباً 35 آوازیں خارج کرتے ہیں دوسری جانب ہائیڈریٹڈ پودے زیادہ پرسکون ہوتے ہیں جو فی گھنٹہ صرف ایک آواز خارج کرتے ہیں۔

یہ آوازیں بظاہر انسان کو سنائی نہیں دیتی کیونکہ یہ آوازیں الٹراسونک ہوتی ہیں، تاہم سانسدانوں کا ماننا ہے کہ جانور ان آوازوں کو شاید سن سکتے ہیں، چمگادڑ، کیڑے اور چوہے زیادہ تر انہی پودوں میں رہتے ہیں ، اس لیے ممکن ہے کہ پودے بھی جانوروں کی آواز کا جواب دیتے ہیں۔

’پودوں کی آواز ’پوپ کارن بننے یا ٹائپنگ‘ جیسی ہے‘

پودوں کی آواز جاننے کے لیے اسرائیل کی تل ابیب یونیورسٹی کے محققین نے تجربہ کیا ہے، جس میں انہوں نے  ٹماٹر اور تمباکو کے پودے کاٹے یا انہیں پانی دینا بند کردیا، کچھ دیر بعد پودوں کے قریب مائکروفون رکھا۔

مائکروفون میں ریکارڈ کی گئی آواز سے معلوم ہوا کہ پودے مخصوص آوازیں خارج کررہے ہیں، اس آواز کو آپ یہاں کلک کرکے سن سکتے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا تھا یہ آوازیں  ’پوپ کارن بننے یا ٹائپنگ‘ کی طرح ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پودوں کو پانی نہ دینے اور کاٹنے پر مختلف آوازیں سنائی دیتی ہیں، اگر پودے کو کاٹا جاتا ہے یا کوئی نقصان پہنچتا ہے تو وہ ذرا مختلف آواز خارج کرتے ہیں۔

یہ آوازیں انسان کو سنائی نہیں دیتیں لیکن  پودے ان آوازوں کے ذریعے ماحول میں سگنل بھیجتے ہیں تاکہ جاندار انہیں سن کر اپنے رویوں کو بدل سکیں۔

انگلینڈ کی یونیورسٹی آف لیڈز  کے ماہر حیاتیات ٹام بینیٹ (جنہوں نے اس تحقیق میں حصہ نہیں لیا) کا کہنا تھا کہ ’ان آوازوں کا یہ مطلب نہیں کہ پودے مدد کے لیے پکار رہے ہیں، لیکن ان مخصوص آوازوں سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ پودے کسی قسم کے مخصوص دباؤ کا سامنا کررہے ہیں۔‘

محققین کا ماننا ہے کہ آوازیں cavitation نامی ایک عمل کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں، جہاں ہوا کے ننھے بلبلے پودوں کے زائلم ٹشو (xylem tissue) میں بنتے ہیں اور پھٹ جاتے ہیں، cavitation ایسے ٹشو کا نام ہے جو پانی کو پودوں کے جڑوں سے پتوں تک لے جاتا ہے۔

سائنسدانوں نے ٹماٹر اور تمباکو کے علاوہ گندم، مکئی، گریپ وائن سمیت دیگر پودوں کی آوازیں ریکارڈ کیں۔

’مستقبل میں پودوں کی نگہداشت کرنا ممکن ہوگا‘

ان آوازوں کو ریکارڈ کرنے سے یہ فائدہ ہوگا کہ کاشتکاروں کو مدد مل سکے گی کہ ان کی کون سی فصل کو پانی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ جب موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے علاقے خشک سالی کا شکار ہوتے ہیں تو پانی کا استعمال خوراک کی حفاظت اور ماحولیات دونوں کے لیے اہم ہو جاتا ہے۔

محققین کو توقع ہے کہ مستقبل میں اس طرح کی آوازوں سے پودوں کی نگہداشت کرنا ممکن ہو جائے گا اور یہ معلوم ہوگا کہ انہیں کن مسائل کا سامنا ہے۔

سانسدانوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ بات حتمی طور پر ثابت نہیں ہوسکی کہ پودے یہ آواز کیوں نکالتے ہیں،  تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔