The Dawn News - Sport - Cricket

ولیمسن آئی پی ایل میں انجری کا شکار ہو کر ون ڈے ورلڈ کپ سے باہر
نیوزی لینڈ کی ون ڈے ٹیم کے کپتان کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر بھارتی لیگ کے ساتھ ساتھ ممکنہ طور پر رواں سال ہونے والے ورلڈ کپ سے بھی باہر گئے ہیں۔

آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے کین ولیمسن رواں سال لیگ کے افتتاحی میچ کے دوران ہی گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے اور جہاں ابتدائی تشخیص کے بعد اس بات کی تصدیق کی گئی کہ وہ لیگ کے بقیہ میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

نیوزی لینڈ پہنچنے پر انکشاف ہوا کہ نیوزی لینڈ کی ون ڈے ٹیم کے کپتان کی انجری سنگین نوعیت کی ہے اور گھٹنے سے سوزش ختم ہونے کے بعد آئندہ تین ہفتوں کے اندر ان کی سرجری کی جائے گی۔

سرجری کے نتیجے میں وہ 3 سے چھ ماہ کے لیے کرکٹ کے میدانوں سے دور ہو جائیں گے اور نتیجتاً ممکنہ طور پر ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

کین ولیمسن نے کہا کہ اس طرح انجری کا شکار ہونا انتہائی مایوس کن ہے لیکن میری توجہ سرجری اور بحالی کے عمل پر مرکوز ہے، اس میں کچھ وقت لگے گا لیکن میں جلد از جلد میدان میں واپس آؤں گا۔

کین ولیمسن کی عالمی کپ میں عدم موجودگی پچھلے ورلڈ کپ کی فائنلسٹ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ہے کیونکہ اس ورلڈ کپ میں وہ ناصرف اپنی ٹیم کے سب سے کامیاب بلے باز تھے بلکہ اپنے عمدہ انداز قیادت سے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔

کیوی ون ڈے ٹیم کے کپتان اب تک 161 میچوں میں 47.83 کی اوسط سے رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 13 سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے بھی انجری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ولیمسن صرف ایک عمدہ بلے باز ہی نہیں بلکہ بہترین قائد ہیں، ہم نے ابھی امید نہیں چھوڑی لیکن فی الوقت ان کی ورلڈ کپ میں شرکت ناممکن نظر آتی ہے۔

ولیمسن کی غیرموجودگی میں پچھلے کچھ میچوں میں ٹام لیتھم نے نیوزی لینڈ کی قیادت کی ہے اور دورہ پاکستان میں بھی وہی یہ ذمے داریاں نبھائیں گے۔

اگر ولیمسن ورلڈ کپ میں دستیاب نہ ہوئے تو ممکنہ طور پر وہ ہی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔