The Dawn News - World - America Europe

کینیڈا: برفانی طوفان سے 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم، 2 ہلاک
کینیڈا کے 2 گنجان آباد صوبوں میں ایسٹر کی تعطیلات سے قبل برفانی طوفان کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ’رائٹرز‘ کے مطابق طوفان کے ساتھ جما دینے والی بارش بھی ہوئی جبکہ تیز ہوائیں چلنے سے درخت اکھڑ گئے اور بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا۔

پاور آؤٹ ایج ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق کیوبک میں تقریباً 10 لاکھ افراد اور اونٹاریو میں تقریبا ایک لاکھ 10 ہزار افراد کوبجلی کی سہولت میسر نہیں ہے۔

ان دو صوبوں میں کینیڈا کی آدھی سے زیادہ (تقریباً 3 کروڑ 90 لاکھ) آبادی رہتی ہے۔

دونوں صوبوں میں یوٹیلٹی فراہم کرنے والے ادارے بجلی بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن مرمت میں کئی دن لگ سکتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ بڑی تعداد میں کینیڈا کے شہریوں کو ایسٹر کا ہفتہ اندھیرے میں گزارنا پڑ سکتا ہے۔

— فوٹو: رائٹرز

فرانسوا لیگلٹ نے ایک بریفنگ میں کہا کہ کیوبک میں ایک شخص پر درخت کرنے کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی، نشریاتی ادارے سی ٹی وی نیوز نے رپورٹ کیا کہ اونٹاریو میں درخت کی شاخ لگنے سے ایک اور شخص ہلاک ہو گیا۔

وزیر اعظم جسٹن ٹورڈو نے وفاق کی جانب سے صوبوں کو ضرورت پڑنے پر معاونت کرنے کی پیش کش کی۔

جسٹن ٹورڈو نے رپورٹرز کو بتایا کہ یہ مشکل ترین لمحات ہیں، بجلی منقطع ہو گئی ہے، درخت گر رہے ہیں، جس سے عمارتوں اور کاروں کو نقصان پہنچ رہا ہے، ظاہر ہے یہ تشویشناک صورتحال ہے۔

کیوبک میں مونٹریال شدید متاثر ہوا، زیادہ تر فرانسیسی زبان والے صوبے میں تقریباً آدھے آبادی کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔

جسٹن ٹوروڈو نے مزید کہا کہ دیکھیں کہ تمام خوبصورت درخت نیچے گر گئے، زندگی متاثر ہورہی ہے، اسی طرح کے چیلنجز ہیں، ایسٹر کے ہفتے میں متعدد اہل خانہ کے لیے کافی مشکلات ہوں گی۔

نشر کی جانے والی بریفینگ میں بجلی کمپنی کے ایگزیکٹیو نے بتایا کہ ہائیڈرو۔کیوبک پُرامید ہے کہ جمعہ کی رات تک 70 فیصد صارفین کی بجلی بحال کر دیں گے۔

ہائیڈرو۔کیوبک کے نائب صدر ریگیز ٹیلیر نے بتایا کہ بدقسمتی سے متعدد علاقے کافی پیچیدہ ہیں جہاں پر فوری طوری پر بجلی بحال کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔

میئر مارک اسٹوکلف نے بتایا کہ اوٹاوا شہر میں عملے کو توقع ہے کہ وہ بڑے حصے میں تقریباً 65 ہزار صارفین کی بجلی جلد بحال کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی دالحکومت میں کچھ علاقے بدستور خطرناک ہیں کیونکہ گرنے والے ملبے اور بجلی کے تعطل کی وجہ سے ٹریفک سگنل متاثر ہوئے ہیں۔