The Dawn News - Pakistan

ہونڈا اٹلس کار نے پلانٹ کی طویل ترین بندش میں 15 دن توسیع کردی
ہونڈا اٹلس کار پاکستان لمیٹڈ نے رواں مالی سال میں اپنے طویل ترین پلانٹ کی بندش میں 15 دن کی توسیع کا اعلان کر دیا اور اس کی وجہ ملک کے معاشی بحران، درآمدات کے لیے لیٹرز آف کریڈٹ (ایل سیز) اور غیر ملکی ادائیگیاں روکنے کو قرار دیا ہے۔

کمپنی نے 8 مارچ کو ابتدائی طور پر 23 دن کے لیے پلانٹ کی بندش کا اعلان کیا تھا، جسے 31 مارچ تک ختم ہونے کی توقع تھی لیکن اس کے بعد پلانٹ بند کرنے میں 15 اپریل تک توسیع کر دی تھی۔

ہونڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت کے سخت اقدامات نے کمپنی کی سپلائی چین کو ’شدید طور پر متاثر‘ کیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نوٹس میں جاپان کے ہونڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ کے یونٹ نے بتایا کہ ’نتیجتاً کمپنی اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ پیداوار کو جاری رکھے اور پلانٹ کو 16 اپریل 2023 سے 30 اپریل 2023 تک بند رکھے گی۔

ملک میں کار کے دیگر اسمبلرز جیسا کہ انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے بھی پاکستان کی معاشی مشکلات کی وجہ سے گزشتہ مالی سال کے دوران پلانٹ بند کرنے پر مجبور ہوئیں، جس کی وجہ سے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا گرنا تھا جس سے بمشکل ایک مہینے کی درآمدات ہو سکتی تھی۔

جمعرات کو بھی پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے اپنی موٹرسائیکلوں کے پلانٹ کی بندش میں 13 دن کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔

کمپنی نے 16 مارچ کو انوینٹری کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے موٹرسائیکل پلانٹ 11 دن بند کرنے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں، بندش کو 15 دن کی توسیع کے بعد کر 15 اپریل کر دیا۔

پاک سوزوکی نے انہی وجوہات کی بنیاد پر 7 اپریل سے 23 اپریل کے پروڈکشن پلانٹ بند کر دیا۔