The Dawn News - Health

جنوبی کوریا: حکومت کا تنہائی کے شکار نوجوانوں کو ماہانہ 500 ڈالر دینے کا اعلان
جدید دنیا میں کئی افراد ایسے ہیں جو ذہنی اور دیگر عوامل کی وجہ سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں اور معاشرے میں ہونے والی سرگرمیوں سے لاعلم ہیں۔

جنوبی کوریا کی حکومت نے تنہائی کے شکار نوجوانوں کو معاشرے میں دوبارہ واپس لانے کے لیے ماہانہ الاؤنس کا اعلان کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت صنفی مساوات اور خاندان نے اعلان کیا ہے کہ تنہائی کے شکار نوجوانوں کی نفسیاتی اور جذبات استحکام میں مدد کے لیے انہیں ماہانی 6 لاکھ 50 ہزار کورین وون یعنی تقریباً 500 ڈالر کا رہائشی الاؤنس دیا جائے گا۔

وزارت کی رپورٹ میں کوریا انسٹی ٹیوٹ برائے صحت اور سماجی امور کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 19 سے 39 سال کی عمر کے تقریباً 3.1 فیصد نوجوان تنہائی کا شکار ہیں، معاشرے میں ہونے والی سرگرمیوں سے لاعلم ہیں اور زندگی گزارنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تنہائی کے شکار نوجوان کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں مالی مشکلات، ذہنی بیماری، خاندانی مسائل اور صحت کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں۔

2 مارچ 2023 کو سیئول میں یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ—تصویر: سی این این

نوجوانوں کو ماہانہ وظیفہ دینے کا مقصد تنہائی کا شکار افراد بالخصوص نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ اپنی روزمرہ کی زندگی کو بحال کرتے ہوئے معاشرے میں دوبارہ شامل ہوں۔

تنہائی کے شکار نوجوانوں کا رجحان جنوبی کوریا کے لیے منفرد نہیں ہے۔

ایک حالیہ حکومتی سروے کے مطابق جاپان میں بھی تقریباً 15 لاکھ نوجوان تنہائی کا شکار ہیں جنہیں ہیکیکوموری (hikikomori) کے نام سے جانا جاتا ہے

جاپان میں گزشتہ دہائی سے اس مسئلے پر تشویش کا اظہار کیا گیا  لیکن کووڈ-19 کی وجہ سے صورتحال مزید سنگین کردی۔

تنہائی کے شکار نوجوانوں کی وجہ حمل، بے روزگاری، ریٹائرمنٹ اور خراب باہمی تعلقات شامل ہیں۔