The Dawn News - Pakistan

نان ٹیکسٹائل برآمدات 5.81 فیصد کم ہو گئیں
پاکستان کی نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سال بہ سال 5.81 فیصد تنزلی کے بعد رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں 8 ارب 58 کروڑ ڈالر رہ گئیں، جس کی وجہ پیداواری لاگت میں اضافہ اور عالمی سطح پر طلب میں کمی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری اعاد و شمار کے مطابق نان ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدی آمدنی میں جمود رواں مالی سال کے آغاز سے ہی دیکھا گیا کیونکہ مارکیٹ میں طلب میں کمی آئی تھی، سالانہ بنیادوں پر ستمبر 2022 سے اب تک برآمدات میں کوئی نمو نہیں دیکھی گئی۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینے کے دوران چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں  پچھلے سال کے مقابلے میں 8.43 فیصد کمی ہوئی، تاہم چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں 0.28 فیصد معمولی اضافہ ہوا جبکہ خام چمڑے کی برآمدات بھی 17.93 فیصد گر گئیں۔

سیمنٹ کی برآمدات بھی رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران 32 فیصد کم ہو گئیں، زیر جائزہ مدت میں مقدار میں بھی سیمنٹ کی برآمدات میں کمی دیکھی گئی۔

پاکستان دنیا کو  آلات جراحی فراہم کرنے والا ایک اہم ملک ہے، تاہم یہ آلات مغربی ممالک میں مشہور برینڈز دوبارہ فروخت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی برآمدی قیمت نہ ہونے کے برابر ہیں، آلات جراحی کی برآمدات رواں مال سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے درمیان 9.11 فیصد بڑھی، مقامی مینوفیکچررز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی لاگت پیداوار کو کم کرنے کے لیے سبسڈی فراہم کی جائے۔

فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات بھی زیرہ جائزہ مدت میں 28.55 فیصد بڑھ گئیں، فٹ وئیر کی برآمدات میں بھی 18.69 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

کارپٹ کی برآمدات میں 7.17 فیصد گراوٹ جبکہ کھیلوں کے سامان کی برآمدات مالی سال 2023 کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران 17.78 فیصد بڑھ  گئیں، فٹ بالز کی فروخت میں 33.67 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان نومبر 2022 میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ  کا آفیشل سپلائر تھا، جوقطر میں منعقد ہوا تھا۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 11.22 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، تاہم پنکھوں کی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران 9.05 فیصد گر گئیں۔

زیورات کی برآمدات میں زیر جائزہ مدت کے دوران 43.68 فیصد کمی آئی لیکن جواہرات کی برآمدات میں 6.32 فیصد اضافہ ہوا، فرنیچر کی برآمدات 45.23 فیصد بڑھ گئیں، دستکاری کی برآمدات میں 100 فیصد اور گڑ کی برآمدات میں 3.050 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔