The Dawn News - Pakistan - Sindh

عید الفطر کی آمد پر کراچی پریس کلب میں مہندی میلہ
عید کے پر مسرت موقع پر خواتین کا مہندی لگانا پاکستان میں ہمیشہ سے اور کراچی پریس کلب (کے پی سی)  میں گزشتہ چار برسوں سے ایک روایت بن گئی ہے۔

اس روایت کو زندہ رکھتے ہوئے کراچی پریس کلب  نے جمعرات کو سالانہ مہندی میلہ منعقد کیا جہاں اس کے اراکین اور اہل خانہ کو عید الفطر سے قبل مہندی لگوانے کی دعوت دی گئی۔

اس تقریب میں مہندی آرٹسٹوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا جہاں مہندی لگوانے والوں میں صحافی، میڈیا ورکرز اور کراچی پریس کلب ممبران کی بیٹیاں شامل تھیں۔

جمعرات کو قومی ہاکی پلیئر فاطمہ زہرہ مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے نوجوان مہندی آرٹسٹوں میں عیدی تقسیم کی۔

کے پی سی کی کئی خواتین اراکین اور مرد  اراکین کی بیویوں، بیٹیوں نے اس تقریب میں شرکت کرکے بغیر کسی معاوضے کے اپنے ہاتھوں کو مہندی کے خوبصورت ڈیزائن سے آراستہ کیا۔

کراچی پریس کلب 2019 سے عید الفطر سے قبل اس میلے کا انعقاد کر رہا ہے۔

اپنے پہلے سال میں کراچی پریس کلب نے مہندی فنکاروں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے کراچی کے کئی بیوٹی پارلرز سے رابطہ کیا تھا، تاہم پارلرز نے کہا تھا کہ وہ عید کے اتنے قریب اپنے ملازمین کی خدمات فراہم نہیں کر سکتے۔

اس کے بعد یہ تجویز کیا گیا کہ  کراچی پریس کلب  14 اگست کو منعقد ہونے والے اپنے سالانہ مہندی مقابلوں کے شرکا سے رابطہ کرے جس کے بعد  پریس کلب مہندی میلے کے انعقاد کے اپنے منصوبے کو آگے بڑھانے میں کامیاب ہو گیا۔

کے پی سی  گورننگ باڈی کی رکن کلثوم جہاں جو رواں سال کی تقریب میں مہندی آرٹسٹوں میں شامل تھیں نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب میں تقریب کا انعقاد اب ایک روایت بن چکا۔

ان کے مطابق کے پی سی پاکستان کا واحد پریس کلب ہے جو اس وقت عیدالفطر سے قبل اس طرح کی تقریب منعقد کرتا ہے۔

پاکستان میں 22 اپریل بروز ہفتہ عید الفطر منائی جائے گی۔

عید الفطر اسلامی کیلنڈر میں ایک اہم تہوار ہے جو رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر منایا جاتا ہے، پوری دنیا کے مسلمان اس ماہ مقدس  میں روزے رکھتے ہیں اور عید کی تقریبات خود پر عائد پابندی کے اس دور کے اختتام کی نشاندہی کرتی ہیں۔