The Dawn News - Tech

ٹوئٹر پر غلطی سے رہ جانے والا مفت بلیو ٹک ہٹوانے کے لیے فیچر متعارف کرانے کا امکان
مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے 20 اپریل کے بعد مفت بلیو ٹک کو ہٹادیا تھا، تاہم بعد ازاں یہ انکشاف ہوا تھا کہ پلیٹ فارم پر متعدد ایسی معروف شخصیات کے مفت بلیو ٹک واپس آگئے ہیں، جن کے فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے زائد تھی۔

مذکورہ معاملے کے بعد یہ انکشاف بھی ہوا تھا کہ ٹوئٹر نے ان معروف شخصیات کے مفت بلیو ٹک بھی بحال کردیے جنہیں دنیا سے رخصت ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے۔

ٹوئٹر پر آنجھانی ہولی وڈ اداکار چیڈوک بوسمین سمیت متعدد آنجھانی امریکی، برطانوی اور کینیڈین اداکاروں کے اکاؤنٹس پر مفت بلیو ٹک بحال کیے گئے تھے۔

علاوہ ازیں ملالہ یوسف زئی اور پریانکا چوپڑا سمیت دیگر معروف شخصیات کے بھی مفت بلیو ٹک بحال کیے گئے تھے اور انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کوئی فیس ادا نہیں کی۔

تاہم ایسی شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس پر ان کے بلیو ٹک پر کلک کرنے سے پیغام سامنے آ رہا ہے کہ انہوں نے ٹوئٹر بلیو سروس یعنی ماہانہ فیس کے عوض بلیو ٹک حاصل کیا ہے۔

اب خبر سامنے آئی ہے کہ بعض شخصیات کے اکاؤنٹس پر بلیو ٹک غلطی سے رہ گیا ہے اور سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ان کا بلیو ٹک معطل نہیں ہو پا رہا، اس لیے اب پلیٹ فارم نے ایسے بلیو ٹکس کو ہٹوانے کے لیے ایک فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کردیا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی انگیجٹ‘ کے مطابق ٹوئٹر کے ماہرین ایک ایسے فیچر پر کام کر رہے ہیں، جس سے غلطی سے رہ جانے والے مفت بلیو ٹک صارفین اپنا بلیو ٹک ہٹا سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین ایک پیج پر جا کر اپنی شکایت درج کریں گے اور اپنے اکاؤنٹ کا ایڈریس فراہم کریں گے، جس کے بعد ان کا مفت بلیو ٹک ہٹا دیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ فیچر اس لیے متعارف کرایا جا رہا ہے، کیوں کہ غلطی سے رہ جانے والے مفت بلیو ٹک کو کلک کرنے پر وہاں پیغام آجاتا ہے کہ مذکورہ صارفین نے بھی پیسوں کے عوض بلیو ٹک حاصل کیا ہے اور ان کا فون نمبر بھی تصدیق شدہ ہے جب کہ مذکورہ صارفین ایسے پیغام پر ذہنی پریشانی کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مفت بلیو ٹک کے رہ جانے والے اکاؤنٹس صارفین کی پریشانی ختم کرنے کے لیے مذکورہ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ فوت ہوجانے والے صارفین کے اکاؤنٹس پر رہ جانے والے مفت بلیو ٹک کو کیسے ہٹایا جائے گا؟