The Dawn News - Health

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ’رونا‘ ہماری صحت کیلئے کتنا مفید ہے؟
چاہے کوئی مرد ہو یا عورت ’رونا‘ ایک نارمل فعل ہے جو آپ کے درد کو کم کرنے میں مددگار اور آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔

یہ ایک ایسا رویہ ہے جو دوسروں میں ہمدردی کا جذبہ پیدا کرتا ہے اس لیے جب آپ دکھ یا تکلیف میں ہوتے ہیں تو دوسرے لوگ آپ سے ہمدردی رکھتے ہیں۔

رونا کسی بھی انسان کے لیے کمزوری کی علامت نہیں ہے بلکہ اس عمل سے دماغ اور جسم پر فائدے مرتب ہوتے ہیں۔

رونے کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں درد یا تکلیف کا احساس، اداسی، غصے میں اور خوشی کے موقع پر بھی انسان کے آنکھوں سے آنسو نکل آتے ہیں۔

فوٹو: نیوز میڈیکل

کوئی فلم دیکھتے ہوئے، پیاز کاٹتے ہوئے بھی آنسو نکل آتے ہیں۔

سائنسدان کہتے ہیں کہ رونے کے کئی فوائد ہیں لیکن محققین کا کہنا ہے کہ اس پر ہمیں مزید تحقیق کرنا ہوگی۔

آنسو کتنے قسم کے ہوتے ہیں؟

ہمارا جسم مسلسل کئی آنسوؤں کے قطر ے بناتا ہے، سائنس کے مطابق تین قسم کے آنسو ہوتے ہیں۔

بیسل (Basal ) آنسو: یہ آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں اور نم رکھنے میں مدد کرتے ہیں، یہ ہماری آنکھوں میں ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔

ریفلیکس (reflex) آنسو: یہ آنسو بڑی مقدار میں بنتے ہیں،یہ اس وقت نکلتے ہیں جب ہماری آنکھ میں دھول، مٹی، پلکیں چلی جائیں۔

جدباتی آنسو:  یہ تب بنتے ہیں جب ہم غصے  میں ہوں، اداس ہوں یا خوشی محسوس کررہے ہوں۔

آنسو میں زیادہ تر پانی ہوتا ہے لیکن ان میں نمک، فیٹی آئل اور 1500 سے زیادہ مختلف پروٹین بھی ہوتے ہیں۔

فوٹو: دی اوڈیسی میگزین

رونے کے فوائد

یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا کے مطالعے کے مطابق رونا یا آنسو نکلنا ہماری صحت کے لیے فائدہ مند ہے لیکن یہ چند عوامل پر منحصر ہے۔

درد کو کم کرتا ہے

زیادہ دیر تک رونے سے  آکسیٹوسن (oxytocin ) اور اینڈوجینس اوپیئڈز  (endogenous opioids) جاری ہوتے ہیں جسے اینڈورفنز (endorphins) کہا جاتا ہے، یہ آپ کو جسمانی اور جذباتی تکلیف کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، آکسیٹوسن آپ کو سکون کا احساس دیتا ہے۔

موڈ میں بہتری

بہت سے لوگ موڈ بہتر بنانے کے لیے مختلف کام کرتے ہیں مگر قدرت نے ہمیں موڈ بہتر بنانے کے لیے ایک نیچرل ذریعہ فراہم کیا ہے اور وہ ہے رونا۔

جذباتی توازن بحال کرتا ہے

رونا صرف اداسی سے منسلک نہیں ہے بعض اوقات آپ انتہائی خوشی، خوف یا دباؤ کی صورت میں روتے ہیں، ییل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس طرح رونے سے جذباتی توازن بحال ہوتا ہے،  جب آپ ناقابل یقین حد تک خوش ہوتے ہیں یا کسی چیز سے خوفزدہ ہوتے ہیں اور روتے ہیں تو آپ اپنے جذبات اور احساسات کا سامنا کررہے ہوتے ہیں جو آپ کی صحت کے لیے مفید ہے۔

انسان کو کتنا رونا چاہیے؟

ٹلبرگ یونیورسٹی کے محققین کے مطابق امریکی خواتین اوسطاً ہر ماہ 3.5 بار روتی ہیں جبکہ امریکی مرد ہر مہینے تقریباً 1.9 بار روتے ہیں، ہر ملک کی شرح مختلف ہوتی ہے، مثال کے طور پر  چین میں خواتین ہر ماہ صرف 1.4 بار روتی ہیں، بلغاریہ میں مرد ہر مہینے صرف 0.3 بار روتے ہیں۔

خطرے کی علامت

سائنسدانوں کے مطابق رونا صحت کے لیے مفید ہوسکتا ہے لیکن کچھ علامات ایسی ہیں جو انسانی صحت کے لیے خطرے کی علامت بن سکتے ہیں، جن میں:

اداسی یا ناامیدی یا مایوسی کے احساسات

بھوک میں تبدیلی، یا وزن میں کمی یا اضافہ

توانائی کی کمی

بہت زیادہ سونے یا سونے میں دشواری

موت یا خودکشی کے خیالات

اگر آپ بھی یہ محسوس کرتے ہیں تو ان صورتحال میں بہت زیادہ رونا صحت کے لیے نقصان دہ ہے، ایسی صورت میں آپ ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔