The Dawn News - Pakistan - Islamabad

حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان
وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھی ہے۔

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے  لائٹ ڈیزل ار مٹی کے تیل قیمت میں 10، 10 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5  روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں 10 روپے کم کرکے بالترتیب 164روپے 68 پیسے اور 176 روپے 07 پیسے فی لیٹر کی جا رہی ہیں۔

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے  کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز کے باوجود کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا، اس کی قیمت کو آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وزارت خزانہ نے تیل اور گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارش کے بعد قیمتوں میں تبدیلی کے معاملے کو قوم کے حق میں طے کرنے کی پوری کوشش کی، ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں تبدیلیاں غور و خوض کے بعد طے کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قیمتیں یکم سے 15 مئی تک برقرار  رہیں گی۔

واضح رہے کہ 16 اپریل کو وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے اضافہ کردیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی  قیمت 272 سے بڑھ کر 282 روپے فی لیٹر ہوگئ تھی جب کہ ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا تھا۔

یکم سے 15 اپریل تک ملک میں پیٹرول کی روزانہ کھپت تقریباً 20 ہزار ٹن رہی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت 15 ہزار 500  ٹن رہی تھی۔

ایک اندازے کے مطابق تقریباً 8000 سے 10000 ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل روزانہ پاکستان میں اسمگل کیا جا رہا تھا جب کہ ایرانی پیٹرول کی مانگ اس کے معیار  میں کمی اور پیٹرول کی طلب میں مجموعی طور پر  کمی کی وجہ سے تھی۔