The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

پشاور اور ہنگو میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق
صوبہ خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور اور ہنگو میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق  یہ وائرس 10 اپریل کو پشاور کے نارے کھوار سائٹ اور  ہنگو کے سول ہسپتال جانی چوک سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پائے گئے۔

یاد رہے کہ رواں سال اب تک پاکستان میں ایک شخص میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دیگر 5 ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں قومی ادارہ صحت کی پاکستان پولیو لیبارٹری کے مطابق جو دو نئے وائرس سامنے آئے ہیں وہ جنیاتی طور پر جنوری 2023 میں افغانستان کے صوبہِ ننگرہار کے ماحول میں پائے جانے والے پولیو وائرس سے منسلک ہیں۔

پاکستان اور افغانستان بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے مئی کے دوران ویکسی نیشن مہم کا آغاز کریں گے۔

خیال رہے کہ پولیو وائرس ایک موذی بیماری ہے جو زندگی بھر کے لیے معذوری کا باعث بنتی ہے اور جان لیوا بھی ہوسکتی ہے، اس کے لیے کوئی علاج دستیاب نہیں ہے مگر ویکسین کی مدد سے اس بیماری سے بچا جاسکتا ہے۔