The Dawn News - News

احتجاج جاری رکھیں لیکن قانون ہاتھ میں نہ لیں، شاہ محمود قریشی
وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پرامن احتجاج جاری رکھیں لیکن قانون کو ہاتھ میں مت لیں۔

اسلام آباد پولیس لائنز کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج یہاں عمران خان کو پیش کیا جانا ہے، میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ بحیثیت وائس چیئرمین پی ٹی آئی مجھے اور وکلا کو عمران خان تک رسائی دی جائے، یہ ہمارا سیاسی و قانون حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر جس طرح تشدد کیا گیا اس سے لوگ مشتعل ہوں گے، پورے پاکستان میں احتجاج ہورہے ہیں، میری پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ پرامن احتجاج جاری رکھیں یہ آپ کا آئینی و قانونی حق ہے لیکن قانون کو ہاتھ میں مت لیں، آپ پر جھوٹے مقدمات کرنے کے لیے بہانے تلاش کیے جارہے ہیں، انہیں موقع نہ دیجئے۔

انہوں نے کہا کہ آج میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور 9 لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا، ہم سب عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، میری اہلیہ کل ہسپتال میں تھیں لیکن  مجھے فخر ہے کہ کل شاہراہ فیصل پر پی ٹی آئی کے احتجاج میں میری بیٹیوں نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، میں آج دوپہر 2 بجے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کروں گا، میری کمیٹی اراکین سے درخواست ہے کہ 2 بجے پی ٹی آئی کے سینٹرل آفس تشریف لائیں، میں کوشش کروں گا کہ آج عمران خان سے میری یا وکلا کی ملاقات ہوجائے تاکہ ہم سمجھداری اور دانشماندی سے معاملات کو آگے بڑھائیں۔

حکومت سے مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اس قابل ہی نہیں ہیں کہ ان سے مذاکرات کیے جائیں، ان کا کوئی دین ایمان ہی نہیں ہے۔