The Dawn News - Dawn - OnDawnNews

ٹوئٹر کے بعد گوگل کا بھی تمام غیر فعال اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا اعلان
اگر آپ طویل عرصے سے اپنے گوگل اکاؤنٹ  سے لاگ اِن نہیں ہوئے تو جلد سے جلد ایک بار پھر سائن اِن ہوجائیں کیونکہ ایسا نہ کرنے سے آپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہوجائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان تمام اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کردیا جائے گا جو گزشتہ 2 سال غیر فعال ہیں، تاکہ ہیکنگ سمیت دیگر سیکیورٹی خطرات کو کم روکا جاسکے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے گوگل اکاؤنٹ سے گزشتہ 2 سال سے لاگ اِن نہیں ہوئے تو آپ کا اکاؤنٹ جلد ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔

گوگل کی نئی پالیسی فوری طور پر لاگو نہیں ہوگی، بلکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا آغاز رواں سال دسمبر سے ہوگا، اس سے قبل کمپنی صارفین کو متعدد نوٹی فکیشن بھی ارسال کیے جائیں گے۔

ڈیلیٹ کرنے کا عمل دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں وہ اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہوں گے جنہیں ایک بار بنانے کے بعد دوبارہ کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ 2020 میں گوگل نے کہا تھا کہ وہ غیر فعال اکاؤنٹس میں موجود ڈیٹا کو ختم کر رہے ہیں لیکن اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔

گزشتہ ہفتے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے کہا تھا کہ بہت جلد ایسے ٹوئٹر اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیے جائیں گے جو کافی عرصے سے غیر فعال ہیں اور انہیں آرکائیو کردیا جائے گا۔