The Dawn News - Health

وٹامن ڈی کے اجزا کا یومیہ استعمال کینسر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند
ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وٹامن ڈی کے اجزا کا یومیہ استعمال موذی مرض کینسر میں مبتلا افراد میں موت کی شرح کو 12 فیصد کم کر دیتا ہے۔

یعنی کینسر میں مبتلا افراد کی جانب سے یومیہ وٹامن ڈی استعمال کرنے سے ان کی زندگی لمبی ہوجائے گی اور وہ ان مریضوں کے مقابلے زیادہ زندگی پائیں گے جو وٹامن ڈی کی شدید قلت کا شکار ہونے سمیت اس کی خوراک لینے سے محروم ہوتے ہیں۔

مذکورہ تحقیق سے قبل بھی وٹامن ڈی اور کینسر سے متعلق متعدد تحقیقات میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی کینسر سمیت امراض قلب جیسی بیماریوں کا شکار بڑھانے میں کردار ادا کرتی ہے۔

اسی طرح تحقیقات سے یہ بات بھی ثابت ہو چکی ہے کہ وٹامن ڈی کی مناسب سطح اور اس کی یومیہ خوراکیں لینے سے کینسر سمیت دیگر موذی امراض سے بچا جا سکتا ہے۔

طبی جریدے ’سائنس ڈائریکٹ‘ میں شائع تحقیق کے مطابق جرمنی کے ماہرین نے وٹامن ڈی کی یومیہ خوراکیں لینے اور کینسر کی موت سے بچاؤ کے درمیان تعلق دریافت کرنے کے لیے تحقیق کی۔

ماہرین نے مجموعی طور پر 14 مختلف تحقیقات اور سوا لاکھ کے قریب رضاکاروں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا جو وٹامن ڈی کی کمی کا شکار تھے۔

ماہرین نے تحقیق کے دوران اس بات پر توجہ دی کہ یومیہ وٹامن ڈی کی خوراکیں لینے والے اور کبھی کبھی بہت زیادہ وٹامن ڈی کی خوراکیں لینے والوں کی صحت اور زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین نے نتائج سے اخذ کیا کہ کبھی کبھار زیادہ مقدار میں وٹامن ڈی کی خوراکیں لینے سے 70 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

تاہم ساتھ ہی ماہرین نے پایا کہ جن افراد نے یومیہ وٹامن ڈی کی مناسب خوراک لی تھی، ان میں کئی بیماریوں کی شدت میں کمی آئی جب کہ کینسر کے شکار ایسے افراد میں موت کی شرح میں بھی 12 فیصد کمی دیکھی گئی۔

ماہرین نے تجویز دی کہ کینسر سمیت دیگر موذی امراض میں مبتلا افراد کو یومیہ بنیادوں پر وٹامن ڈی کی مناسب خوراک لینے کا اہتمام کرنا چاہیے جب کہ 70 سال سے زائد افراد کو لازمی طور پر یومیہ وٹامن ڈی کی خوراک لینی چاہیے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ کینسر کے شکار افراد زائد العمر کو وٹامن ڈی کی یومیہ خوراکیں کیموتھراپی جتنا ہی فائدہ دیتی ہیں۔

ماہرین نے تجویز دی کہ 50 سال کے بعد عام افراد کو بھی وٹامن ڈی کی مناسب خوراک لینے کا اہتمام کرنا چاہیے کیوں کہ وٹامن ڈی کئی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

وٹامن ڈی عام طور پر ڈی ٹو اور ڈی تھری پر مشتمل ہوتی ہے، جس میں سے ڈی تھری سورج کی شعاؤں جب کہ ڈی ٹو کو خوراک سے حاصل کیا جاتا ہے۔

دودھ، دہی، انڈے، مچھلی، گوشت، مشروم، گاجر، بادام، کیلے، آڑو، خوبانی، پپیتے اور بیریز میں وٹامن ڈی کی اچھی مقدار ہوتی ہے۔