The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آڈیو لیک: قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کو طلب کرلیا
سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے بیٹے، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اور ایک اور شخص کو پارٹی ٹکٹس کی الاٹمنٹ میں کرپشن سے متعلق لیک ہونے والی آڈیو کے سلسلے میں پارلیمانی پینل نے طلب کر لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق خصوصی کمیٹی نے متفقہ طور پر سفارش کی کہ پارلیمنٹ کسی بھی قائمہ کمیٹی کی تفصیلات سپریم کورٹ کو فراہم کرنے سے گریز کرے۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی کارروائی کی تفصیلات طلب کی جا رہی ہیں جس نے چیف جسٹس کے سوموٹو اختیارات میں کمی کے قانون کی منظوری دی تھی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے مذکورہ آڈیو لیک کی تصدیق کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے چیئرمین اسلم بھوتانی نے کہا کہ ہم نے نجم ثاقب (سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے)، ٹکٹ ہولڈر ابوذر چدھڑ اور ایک اور شخص کو ان کا مؤقف سننے کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں، کسی کو سنا نہ جانا انصاف کے اصول کے خلاف ہے۔

ایف آئی اے نے ان کیمرہ سیشن کے دوران لیک ہونے والی آڈیو کی فرانزک رپورٹ پیش کی ہے، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی کہ لیک ہونے والی آڈیو میں آواز سابق چیف جسٹس کے بیٹے کی ہی ہے، کمیٹی اس معاملے پر 31 مئی کو ہونے والے آئندہ اجلاس میں غور کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم بھوتانی نے کہا کہ اگرچہ اس معاملے سے متعلق فیصلہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے دائرہ اختیار میں ہے لیکن ہم نے اس معاملے کو کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارکان پارلیمنٹ نے ایوان کی کارروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کی شدید مخالفت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے اس معاملے پر غور کیا اور متفقہ طور پر سفارش کی کہ ایوان کی مرضی کا احترام کیا جائے اور ریکارڈ کو سپریم کورٹ کے ساتھ شیئر نہ کیا جائے۔