The Dawn News - News

القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر اسلام آباد کی عدالتوں میں سماعت آج ہوگی
القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔

عمران خان کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت آج ہوگی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں ڈویژن بینچ عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا، سماعت کا آغاز دوپہر 2 بجے متوقع ہے۔

بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت احتساب عدالت میں ہوگی جہاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کریں گے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے، کمرہ عدالت میں داخلہ خصوصی پاسز سے مشروط ہوگا، اسلام آباد ہائی کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم کی 2 دیگر کیسز میں ضمانت کی درخواستوں پر بھی سماعت ہوگی، جن میں اسلام آباد میں عدلیہ کی حمایت کے لیے نکالی گئی ریلی کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات سے متعلق کیسز شامل ہیں، دونوں مقدمات کی سماعت کا آغاز دوپہر ڈھائی بجے متوقع ہے۔