The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

چارباغ سے اہم دہشتگرد اور سہولت کار گرفتار کرلیا گیا، آئی جی خیبرپختونخوا
آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے چارباغ سے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم دہشت گرد رفیع اللہ عرف جواد اور دہشت گردوں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سوات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختر حیات گنڈاپور نے کہا کہ ہر سال کوشش کی جاتی ہے کہ چھٹیوں کے دوران سوات کا امن متاثر کیا جائے، پڑوسی ملکوں سے سرگرمیاں عمل میں آتی ہیں، ہر ممکن کوشش ہے کہ اس بار سوات کا امن برقرار رہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کے پہاڑی علاقے بنجوٹ میں پولیس نے اطلاعات کی بنیاد پر گزشتہ ماہ 23 مئی کو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا، سیکیورٹی فورسز کے پہنچنے سے قبل دہشت گرد وہاں ایک شہری کو شہید کر چکے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس آپریشن کے دوران ہمارے ایک ایلیٹ فورس کے جوان وقار خان بھی زخمی ہوگئے، یہ آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کچھ دہشت گرد رات کی تاریکی کی وجہ سے روپوش ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ان دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے تمام ذرائع بروئے کار لائے گئے، اس کے نتیجے میں ان کا مقامی سہولت کار عصمت اللہ چارباغ سے گرفتار کرلیا گیا جو ان دہشت گردوں کو محفوظ راستہ فراہم کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان ہی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم دہشت گرد رفیع اللہ عرف جواد کو بھی چارباغ سے گرفتار کرلیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق سلیم ربانی گروپ سے ہے،  دہشت گرد رفیع اللہ 2012 میں خاندان کے ہمراہ افغانستان منتقل ہوگیا تھا اور گزشتہ برس سوات میں داخل ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ رفیع اللہ نے جعلی کاغذات میں اپنی غلط شناخت درج کی ہے، غلط آئی ڈی اور پاسپورٹ سے کئی بار طورخم بارڈر سے افغانستان گیا تھا، گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار اسلحہ گولہ بارود برآمد کیا گیا، یہ ٹارگٹ کلنگ اور مختلف حملوں میں ملوث تھے، انہوں نے اہم شخصیات کو جان سے مارنے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزمان نے ارکان اسمبلی سے بھتے لینے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

اختر حیات گنڈاپور  نے مزید بتایا کہ ملزمان نے اولسی پاسون سمیت دیگر اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، گرفتار ملزمان سے کمانڈو کی وردیاں بھی برآمد کی ہیں، اہم شخصیات اور سرکاری افسران بھی ملزمان کے سہولت کار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سہولت کاروں کو جلد گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا، سوات کے امن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔