The Dawn News - Health

پھیپھڑوں کے کینسر کے آزمائشی طریقے کے حوصلہ کن نتائج
امریکی ماہرین کی جانب سے پھیپھڑوں کے کینسر کا علاج کرنے کے لیے بنائے گئے طریقے کی آزمائش کے ابتدائی نتائج حوصلہ کن آنے کے بعد ماہرین کو امید ہے کہ اس کی دوسری آزمائش کے نتائج بھی اچھے آئیں گے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی ریاست شکاگو میں کینسر کی بیماری اور اس پر ہونے والی تحقیقات سے متعلق ہونے والی سالانہ کانفرنس میں ایک نئی ڈیوائس کی آزمائش کے نتائج پیش کیے گئے۔

کانفرنس میں پیش کیے گئے نتائج کے مطابق دوا ساز کمپنی ناروکیور کی جانب سے پھیپھڑوں کے عام کینسر کا برقی شعاؤں کے ذریعے علاج کرنے والے ایک ڈیوائس کے استعمال سے آخری اسٹیج کے مریضوں کو بھی نمایاں فائدہ ہوا۔

نتائج میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈیوائس کو دیگر کینسر کی ادویات کے ساتھ استعمال کرنے سے بعض مریضوں کی زندگی 8 ماہ تک بڑھ گئی اور کینسر سے ان کی موت تاخیر سے ہوئی۔

نتائج کے مطابق آزمائش کے لیے 276 رضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں، تمام افراد پھیپھڑوں کے کینسر کے آخری اسٹیج کے مریض تھے اور ان پر دیگر ادویات کے اثرات بھی نہیں ہو پا رہے تھے۔

ماہرین نے تمام رضاکاروں کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک گروپ کو روایتی کیموتھراپی اور دیگر ادویات دیں جب کہ دوسرے گروپ کے ارکان کو کیموتھراپی کے ساتھ نئی ڈیوائس کے ساتھ برقی شعائیں بھی دیں۔

رضاکاروں پر ایک سال تک تحقیق کی گئی، جس کے بعد نتائج کو دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ کیموتھراپی کے ساتھ برقی شعاؤں سے پھیپھڑوں کے کینسر کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔

ماہرین کے مطابق آزمائش کے نتائج حوصلہ کن ہیں اور اب دوسرے مرحلے میں مذکورہ ڈیوائس کو مزید مریضوں پر مختلف طریقے سے آزمایا جائے گا۔

ساتھ ہی کمپنی نے بتایا کہ مذکورہ ڈیوائس کو پھیپھڑوں کے کینسر کے علاوہ دیگر تین کینسر کی اقسام پر بھی آزمایا گیا ہے، جس میں بچے دانی، لبلبے اور دماغ کا کینسر شامل ہیں، تاہم ان کے نتائج کو جمع کرنے میں ایک سال کا وقت لگ سکتا ہے۔