The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ایم ڈی آئی ایم ایف نے زبانی ’کمٹمنٹ‘ دے دی، اب معاہدے میں کوئی رکاوٹ نہیں، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے کے لیے تمام شرائط کو من و عن تسلیم کرلیا گیا ہے، امید ہے کہ نواں جائزہ اسی ماہ منظور کرلیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ نے ہماری معاشی صورتحال کے حوالے سے ایک بڑی بھرپور پریس کانفرنس کی اور یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ جب ہم نے مملکت کی ذمے داری سنبھالی، سب سے پہلا ہمار امتحان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی بحالی تھی جسے گزشتہ حکومت نے سبوتاژ کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے اپنے کیے ہوئے معاہدے کی دھجیاں بکھیر دیں، پھر بڑی مشکل سے ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے کیے، گزشتہ سال کے سیلاب نے بھی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ کا یہ اجلاس بجٹ کی منظوری کے لیے ہے، منظوری کے بعد اسے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ سر جوڑ کر بیٹھے ہیں اور آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو نہ صرف من و عن تسلیم کرلیا گیا ہے بلکہ تمام پیشگی اقدامات پر ہم نے پوری طرح عمل درآمد کیا، لیکن ابھی تک آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر دستخط نہیں کیے گئے، اس پر دستخط ہونے کے بعد یہ معاملہ بورڈ میں جائے گا۔

’اب کوئی بھی ایسی چیز باقی نہیں جو آئی ایم ایف معاہدے میں رکاوٹ بن جائے‘

شہباز شریف نے کہا کہ یہ امید کی جانی چاہیے کہ تمام شرائط پوری کرنے کے بعد اسی ماہ آئی ایم ایف کا نواں جائزہ مکمل ہوکر بورڈ سے اس کی منظوری لی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میری آئی ایم ایف کی ایم ڈی کے ساتھ ٹیلی فون پر ایک گھنٹہ گفتگو ہوئی ہے اور اس گفتگو کے نتیجے میں، میں یہ کہہ سکتا ہوں، میں نے ان کو تجویز دی تھی کہ آپ اگر زبانی کمٹمنٹ دیں تو اس کی بنیاد پر ہم آپ کے کہے ہوئے جو ایک دو باقی اقدامات باقی ہیں، وہ بھی کردیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف نے مہربانی کی اور زبانی کمٹمنٹ دی اور اس کے نتیجے میں ہم نے وہ اقدامات بھی اٹھا لیے ہیں، اس وقت اب کوئی بھی ایسی چیز باقی نہیں جو اس میں رکاوٹ بن جائے۔

انہوں نے کہا کہ جو مسائل میں نے آپ کے سامنے رکھے ہیں، اس کے باعث پاکستان کے عام آدمی پر بے پناہ مہنگائی کا بوجھ پڑا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی اس وقت دنیا میں سکہ رائج الوقت ہے، چاہے امریکا ہو یا برطانیہ، ہر جگہ مہنگائی ہے لیکن ان ممالک کی معیشت میں اتنی سکت ہے کہ وہ اپنے عوام کو دے سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جب ہم نے پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالی تو اس وقت گزشتہ حکومت نے معیشت کا جنازہ نکال دیا تھا اور ان 14 ماہ میں جو مشکلات ہم پر آپڑی ہیں، وہ میں نے ابھی بیان کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل دور میں چین، سعودی عرب اور یو  ای اے نے ہماری بہت مدد کی جس پر ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔

’معیشت کا پہیہ سیاسی استحکام کے ساتھ جڑا ہوا ہے‘

شہباز شریف نے کہا کہ آج بجٹ پیش ہونا ہے اور اب چیلنج یہ ہے کہ مہنگائی نے  غریب آدمی پر جو بے پناہ بوجھ ڈالا ہے، ہماری معیشت سست روی کا شکار ہے، درآمدات پر کنٹرول پالیسی کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں میں کمی آئی ہے، تمام چیلنجز پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگز کیں جن کا خلاصہ یہ ہے کہ زرعی شعبے میں اقدامات کریں تو بہت جلد نتائج مل سکتے ہیں، دیگر ممالک کی زرعی پیداواری صلاحیت میں دوگنا یا اس سے بھی زیادہ اضافہ ہوچکا، کیا ہم نے اس میں کوئی پیش رفت کی، میرا جواب ہے کہ کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوسکی۔

’غریب آدمی کی تنخواہ میں کم از کم اتنا اضافہ کیا جائے جس سے وہ اپنے بال بچوں کا پیٹ پال سکے‘

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں معیشت کا پہیہ سیاسی استحکام کے ساتھ جڑا ہوا ہے، اگر کسی بھی ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو وہاں پر معیشت کی ترقی تو دور کی بات ہے بلکہ وہ تباہ ہوجائے گی، پاکستان میں ایک سال، سوا سال سے جو سیاسی عدم استحکام کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے، اس کے لیے جو ذرائع تلاش کیے گئے، اس کے لیے جو بیانیہ اختیار کیا گیا، جو جتھے بندی کی گئی، اس سے اس ملک میں ایک سیاسی طوفان آیا جس نے معاش کے پہیے جو جام کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سیاسی طوفان نے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری تقریبا ختم ہوگئی، اندرونی سرمایہ کاری رک گئی، صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نکلنا بند ہوگیا، سیاسی استحکام کے بغیر آپ اربوں، کھربوں ڈالر جھونک دیں، اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، اس لیے سیاسی استحکام لانے کے لیے ہم سب، ریاست پاکستان اور اس کے ادارے یکسو ہیں کہ سیاسی استحکام لائیں گے تو یہ معاملہ آگے چلے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ غریب آدمی پس گیا ہے، مشکل اور نامساعد حالات کے باوجود اس کی تنخواہ میں خاطر خواہ اضافہ نہ کیا گیا تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہماری بہت بڑی ذمے داری ہے کہ کم از کم اس کی تنخواہ میں اتنا اضافہ کریں کہ  جس سے وہ اپنے بال بچوں کا پیٹ پال سکے اور ان کی بنیادی ذمے داریوں کو پورا کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے پنشنرز ہیں، اس مہنگائی سے ان کی پنشنز آدھی سے بھی کم رہ گئی ہیں، تنخواہیں آدھی سے بھی کم ہوگئیں، اس لیے ہم نے ان کا خیال کرنا ہے، یہ جو ایشوز ہیں جو آج آپ کے سامنے پیش ہوں گے، آپ نے اس پر رائے دینی ہے، پھر اس کے مطابق ہم آگے چلیں گے۔