The Dawn News - Tech

لیپ ٹاپ، موبائل اور دیگر کمپیوٹر آلات مہنگے نہ ہونے کا امکان
وفاقی حکومت نے 9 جون کو مالی سال 24-2023 کے لیے 145 کھرب روپے کا بجٹ پیش کیا تھا، جس میں نئے ٹیکس نہیں لگائے گئے تھے، تاہم بعض ٹیکسز میں اضافے کا علان کیا گیا تھا۔

حکومت نے جہاں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے کو ریلیف دینے کے لیے اسے ’اسمال اینڈ میڈیم سائزڈ انٹرپرائزز‘ (ایس ایم ایز) کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا، وہیں حکومت نے آئی ٹی سیکٹر پر نئے اور اضافی ٹیکس کا بھی اعلان نہیں کیا تھا۔

رواں مالی سال میں موبائل اور کمپیوٹر آلات سمیت انٹرنیٹ کے آلات پر کوئی نیا اور اضافی ٹیکس نہ لگائے جانے کے باعث امکان ہے کہ رواں سال ان کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت نے لیپ ٹاپس، پرسنل کمپیوٹرز (پی سیز) ملٹی میڈیا اسکرینز، نوٹ بکس، انٹرنیٹ راؤٹرز سمیت موبائل و کمپیوٹر آلات پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔

علاوہ ازیں حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود کمپیوٹر و موبائل آلات کے ٹیکسز میں اضافہ بھی نہیں کیا، تمام آلات پر نافذ پہلے ٹیکس کو ہی جاری رکھا ہے، جس وجہ سے امکان ہے کہ ان کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی۔

علاوہ ازیں بجٹ دستاویزات کے مطابق اسمبل کیے گئے موبائل و کمپیوٹر آلات پر بھی کوئی نیا اور اضافی ٹیکس نہیں لگایا گیا ساتھ ہی اسمارٹ موبائل فونز کی امپورٹ پر بھی کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

موبائل و کمپیوٹر آلات کی امپورٹ پر پہلے سے نافذ ٹیکس کو برقرار رکھا ہے، علاوہ ازیں آئی ٹی کے شعبے کو وسعت دینے کے لیے اسے اسمارٹ میڈیم بزنس کا درجہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ اس شعبے کو ٹیکس میں مزید آسانی ہو۔

بجٹ میں کمپیوٹر و موبائل آلات پر نئے اور اضافی ٹیکسز نہ لگائے جانے سے اگرچہ ان کی قیمتیں نہ بڑھنے کا امکان ہے، تاہم ڈالرز کے ریٹ میں دن بہ دن ہونے والے اضافے کی وجہ سے صارفین آلات کو بھاری قیمت پر خریدنے پر مجبور رہیں گے۔

گزشتہ روز بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کاروبار کو مزید وسعت دینے کے حکومتی عزم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ٹی کے شعبے میں قرضوں کی فراہمی کے لیے بینکوں کو 20 فیصد رعایتی ٹیکس کا استفادہ بھی ہوگا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ آئی ٹی اینڈ آئی ٹی ان ایبل سروسز فرمز اپنی برآمدات کے ایک فیصد کے برابر مالیت کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر بغیر ٹیکس کے درآمد کرسکیں گے، ان درآمدات کی حد 50 ہزار ڈالر سالانہ مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا تھا کہ اگلے مالی سال میں ملک بھر میں 50 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کو پیشہ ورانہ تربیت بھی دی جائے گی۔