The Dawn News - Sport - Cricket

ورلڈ کپ 2023 کے ابتدائی شیڈول کا اعلان، پاک بھارت میچ 15 اکتوبر کو شیڈول
رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے اور روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو بھارت کے سب سے بڑے احمد آباد اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 2019 کی ورلڈ کپ فائنلسٹ ٹیموں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، جبکہ ایونٹ کا میزبان بھارت اپنا پہلا میچ تین دن بعد آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے ابتدائی طور پر ڈرافٹ کردہ اس شیڈول میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو رکھا گیا ہے۔

اس شیڈول کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھیجا گیا ہے اور حتمی شکل دینے سے قبل ایونٹ میں شرکت کرنے والے تمام رکن ممالک کو بھیجا جائے گا۔

اس ڈرافٹ میں سیمی فائنل مقابلوں کے مقام کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا جو ممکنہ طور پر 15 اور 16 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل کی میزبانی 19 نومبر کو احمد آباد کا ایک لاکھ سے زائد گنجائش کا اسٹیڈیم کرے گا۔

بھارت ایونٹ میں اپنے تمام راؤنڈ میچز 9 مقامات پر کھیلے گا جبکہ لیگ مرحلے میں پاکستان کے میچز پانچ مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کی ٹیم 6 اور 12 اکتوبر کو کوالیفائر ٹیموں کا احمدآباد میں سامنا کرے گی جس کے بعد 20 اکتوبر کو بنگلورو میں آسٹریلیا، چنئی میں 23 اکتوبر کو افغانستان اور 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش سے 21 اکتوبر کو کولکتہ، 5 نومبر کو بنگلورو میں نیوزی لینڈ جبکہ 12 نومبر کو کولکتہ میں انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی جو لیگ مرحلے کا آخری میچ بھی ہوگا۔

اس کے علاوہ ایونٹ میں کھیلے جانے والے دیگر اہم میچز میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 29 اکتوبر کو دھرمشالا، آسٹریلیا اور انگلینڈ 4 نومبر کو احمد آباد جبکہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ یکم نومبر کو پونے میں آمنے سامنے ہوں گے۔

ورلڈ کپ کے آغاز میں چار ماہ سے بھی کم کا عرصہ رہ گیا ہے لیکن اس کے باوجود حتمی شیڈول کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا حالانکہ 2019 اور 2015 کے ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان ایک سال قبل ہی کردیا گیا تھا۔