The Dawn News - Pakistan - Islamabad

روسی تیل کی آمد سے رجیم چینج کے دعویداروں کا پروپیگنڈا بےنقاب ہو گیا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ روسی تیل کی آمد سے رجیم چینج کے جھوٹے دعویداروں کا پروپیگنڈا بےنقاب ہو گیا، 9 مہینے قوم کا وقت برباد کیا گیا، قوم کے اندر زہر گھولا گیا۔

اسلام آباد میں سیونتھ ایونیو اوورہیڈ برج منصوبے اور کیپٹن کرنل شہید خان روڈ (سابق آئی جے پی روڈ) کی ازسر نو تعمیر کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج خوشی کا موقع ہے کہ ایک ایسا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا جو گزشتہ حکومت کے دور میں سست روی کا شکار رہا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو آئی جی پی روڈ کہا جاتا تھا، آج اس کا نام کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے نام پر رکھ دیا گیا ہے، وہی قومیں سر فخر سے بلند کرکے چلتی ہیں جو اپنے اسلاف، اپنے شہدا کو یاد رکھیں اور غازیوں کا احترام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہدا اور غازیوں کو بھول جانے والی قومیں اپنا نام زندہ نہیں رکھ سکتیں، 9 مئی کے واقعے نے 22 کروڑ عوام کو شرمندہ کیا اور پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا، یہ کام صرف ملک دشمنوں کا ہوسکتا ہے، آج یہ منصوبہ کرنل شیر خان شہید خان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے کیونکہ پوری قوم کو یہ بتانا مقصود ہے کہ ہم نے اپنے شہدا کو یاد رکھا ہے اور قیامت تک کوئی 9 مئی جیسا واقعہ دہرانے کی سوچ نہیں سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ دیگر تاخیر کا شکار منصوبوں کو بھی جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا، بجلے سے چلنے والی بسیں 15 جولائی کو پہنچ جائیں گی، 3 روٹس پر اس وقت بسیں چل رہی ہیں، یہ سارے کام تب ہی ہوتے ہیں جب ملک کی خدمت کی تڑپ ہو، جھوٹے خط لہرانے اور منتخب حکومت کو امپورٹڈ کہنے سے کچھ نہیں ہوتا۔

’روسی تیل 15 ڈالر فی بیرل سستا ہے‘

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رجیم چینج کے جھوٹے دعویداروں کا پروپیگنڈہ آج بے نقاب ہو گیا، سازشی شخص عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ہم وہ روس کے ساتھ تجارت کر رہے تھے لیکن امریکا نے سازش کرکے یہ حکومت بنوادی، یہ محض جھوٹا پروپیگنڈا تھا، آج روس سے خام تیل کا 45 ہزار ٹن کا جہاز کراچی پہنچ چکا ہے اور آف لوڈ کیا جارہا ہے، اس کے بعد کسی کو کچھ کہنے کی ضرورت ہے؟

انہوں نے کہا 8، 9 مہینے قوم کا وقت برباد کیا گیا، قوم کے اندر زہر گھولا گیا حالانکہ انہوں نے تو روس سے ایک دھیلے کی چیز بھی نہیں منگوائی تھی، ہم نے روس کے ساتھ جنوری میں ہی یہ معاہدہ کرلیا تھا، اس کی خصوصیت یہ ہے کہ روسی تیل کی قیمت عالمی سطح پر تیل کی قیمت سے کم ہے، یورپی یونین نے کہا تھا کہ اگر روس 60 ڈالر یا اس سے کم پر تیل بیچے گا تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، ہم نے اسی قیمت پر روس سے تیل منگوایا ہے، یہ عالمی منڈیوں سے 15 ڈالر فی بیرل سستا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسی ملک میں سیاسی استحکام آنے تک معاشی استحکام نہیں آسکتا، معاشی استحکام نہیں ہوگا تو سیاسی استحکام نہیں ہوگا، ان دونوں چیزوں کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، گزشتہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا اور آئی ایم ایف کے سامنے ہماری قدر میں کمی کردی۔

ان کا کہنا تھا پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ خود معاہدہ کرکے توڑا جس کا ہمیں بےپناہ نقصان پہنچا، ہم دن رات کوشش کر رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوجائے، ان کی تمام شرائط من و عن منظور کرلی ہیں، دعا ہے یہ مرحلہ عبور کرنے میں ہم کامیاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو میرے سمیت کسی سرکاری عہدیدار یا سرکاری محکمے میں کرپشن کی شکایت ہے تو وہ ثبوت لے کر آجائے، اس کی تحقیق کروانا میری ذمہ داری ہے، اگر ثبوت نہیں ہیں تو جھوٹ سے پرہیز کیا جائے اور منہ بند رکھا جائے۔