The Dawn News - Pakistan

آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کی اُمید، اسٹاک ایکسچینج میں 1371 پوائنٹس کا اضافہ
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)  کے بیل آؤٹ پیکیج کا نواں جائزہ مکمل ہونے کی امید کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروباری میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 371 پوائنٹس یا 3.42 فیصد اضافے کے بعد 41 ہزار 347 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس سے قبل کاروبار کے دوران تقریباً دن کو 2 بج کر 35 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1217 پوائنٹس یا 3.04 فیصد اضافے کے بعد 41  ہزار 282 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز بینچ مارک انڈیکس 40 ہزار 65 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ابا علی حبیب سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ریسرچ سلمان نقوی نے  بتایا کہ مارکیٹ میں اضافے کی وجہ ایک ہی ہے اور وہ آئی ایم ایف کی ڈیل کے قریب ہو جانا ہے، حکومت نے مالیاتی ادارے کی تقریباً تمام شرائط پوری کر دی ہیں، اور بجٹ میں جو تبدیلیاں آئی ایم ایف چاہتا تھا وہ کر دی ہیں، اس لیے امکان ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری مل جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کافی دنوں سے مارکیٹ نیچے جارہی تھی اور فروخت زیادہ ہو رہی تھی، جیسے ہی یہ بریکنگ نیوز ملی مارکیٹ میں بہتری نظر آئی ہے۔

انٹر مارکیٹ سیکورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹی رضا جعفری نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے مالی سال 2024 کے بجٹ میں تبدیلی اور درآمدی پابندیاں ختم  کرنے کے بعد آئی ایم ایف کے نویں زیر التوا جائزے کی تکمیل کے حوالے سے نئی امید نظر آ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیمنٹ اور درآمدات پر انحصار کرنے والے شعبہ جات جیسا کہ آٹو سیکٹر کے حصص میں تیزی دیکھی جار ہی ہے۔

خیال رہے کہ 6.7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی مدت 30 جون کو ختم ہو رہی ہے، اس سے قبل پاکستان کو 2 قسطوں کی مد میں تقریباً 2.2 ارب ڈالر حاصل کرنا ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے سے ساتویں اور آٹھویں مشترکہ جائزے کے بعد ایک ارب 16کروڑ ڈالر کی قسط یکم ستمبر 2022 کو موصول ہوئی تھی۔

آئی ایم ایف نے مالی سال 24-2023 کے بجٹ میں کیے گئے اقدامات پر سوالات اٹھائے تھے جبکہ ریٹنگ ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج پر قائل کرنے کے لیے وقت ختم ہورہا ہے۔