The Dawn News - Sport - Cricket

ورلڈ کپ 2023 کے حتمی شیڈول کا اعلان، افتتاحی میچ میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ مدمقابل
بھارت میں ہونے والے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے آغاز سے 100 دن قبل ایونٹ کا حتمی شیڈول جاری کردیا گیا ہے اور ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 2019 کی فائنلسٹ ٹیموں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد اسٹیڈیم میں 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں کُل 10 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں سے آٹھ ٹیمیں براہ راست عالمی کپ میں جگہ بنا چکی ہیں جبکہ دو ٹیموں کا فیصلہ زمبابوے میں 9 جولائی کو کوالیفائر ٹورنامنٹ کے اختتام پر ہوگا۔

ہر ٹیم 2019 کے فارمیٹ کی طرح راؤنڈ روبن کی طرز پر 9 میچز کھیلے گی اور سب سے زیادہ پوائنٹس کی حامل چار ٹیمیں سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگی۔

ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل تمام ٹیمیں حیدرآباد، تھیرووناتھاپورم اور گوہاٹی میں وارم اَپ میچز کھیلیں گی۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی میزبانی 15 اکتوبر کو بھارت کا سب سے بڑا احمدآباد اسٹیڈیم کرے گا۔

بھارت ایونٹ میں اپنے تمام راؤنڈ میچز 9 مقامات پر کھیلے گا جبکہ لیگ مرحلے میں پاکستان کے میچز پانچ مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ٹیم سے حیدرآباد میں کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ بھی اسی مقام پر دوسرے کوالیفائر کے خلاف شیڈول ہے۔

اس کے بعد قومی ٹیم کا مقابلہ 15 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا جبکہ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہوگا۔

گرین شرٹس کا اگلا امتحان 23 اکتوبر کو چنائی میں افغانستان کے خلاف ہوگا جس کے بعد 27 اکتوبر کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم ساتواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 31 اکتوبر کو کھیلے گی اور 4 نومبر کو بنگلورو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کی میزبانی کرے گا۔

قومی ٹیم اپنا آخری راؤنڈ میچ 12 نومبر کو دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

اس کے علاوہ ایونٹ میں کھیلے جانے والے دیگر اہم میچز میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 29 اکتوبر کو دھرمشالا، آسٹریلیا اور انگلینڈ 4 نومبر کو احمد آباد جبکہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ یکم نومبر کو پونے میں آمنے سامنے ہوں گے۔

اس کے علاوہ میزبان بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو چنائی میں آسٹریلیا سے کھیلے گی جبکہ اسے 22 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور 29 اکتوبر کو انگلینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر کو ممبئی اور دوسرا سیمی فائنل 16 نومبر کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کی طرح فائنل کی میزبانی بھی سوا لاکھ سے زائد آبادی کا حامل احمد آباد کا نریندر مودی اسٹیڈیم کرے گا۔