The Dawn News - Health

آسٹریلیا ڈپریشن کا علاج نشہ آور ادویات سے کرنے کی اجازت دینے والا پہلا ملک
آسٹریلیا نے  نفسیاتی ماہرین کو ذہنی مسائل اور ڈپریشن کے شکار افراد کا علاج نشہ آور اور اب تک کی متنازع ادویات میں شمار ہونے والی دوائیوں سے کرنے کی اجازت دے دی۔

آسٹریلوی حکومت نے یکم جولائی سے نفسیاتی ماہرین (سائکاٹرسٹس) کو ڈپریشن سمیت دیگر ذہنی مسائل سے دوچار افراد کا علاج کرنے کے لیے ’سائیکیڈیلک‘ (Psychedelic) ادوایات کے استعمال کی منظوری دے دی۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے رواں برس فروری میں ہی کاٹرسٹس) کو ڈپریشن سمیت دیگر ذہنی مسائل سے دوچار افراد کا علاج کرنے کے لیے ’سائیکیڈیلک‘ (Psychedelic) ادوایات کے استعمال کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر یکم جولائی سے عمل درآمد ہوگیا۔

اب آسٹریلیا کے نفسیاتی ماہرین ڈپریشن سمیت دیگر ذہنی مسائل کے شکار افراد کو ادویات کی مذکورہ قسم لکھ کر دے سکیں گے اور مریض با آسانی میڈیکل اسٹورز سے ادویات خرید سکیں گے۔

نفسیاتی ماہرین مذکورہ ادویات ان افراد کو بھی لکھ کر دے سکیں گے جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ڈپریشن یا دیگر ذہنی مسائل کا سامنا کیا ہوگا، یعنی پوسٹ ڈپریشن کے مریض بھی دوا کو قانونی طور پر استعمال کر سکیں گے۔

یوں آسٹریلیا اب تک کا دنیا کا وہ پہلا ملک بن گیا، جس نے  ’سائیکیڈیلک‘ (Psychedelic) نامی ادویات کی قسم کو استعمال کرنے کی قانونی منظوری دے دی۔

اس سے قبل امریکی ریاست اوریگن نے بالغ افراد کے لیے  ’سائیکیڈیلک‘ (Psychedelic) ادویات میں استعمال ہونے والے خصوصی نشے ’سائلوسائبائن‘ (psilocybin) کو بالغ افراد کے استعمال کی اجازت دی تھی۔

اسی طرح امریکی ریاست کولاراڈو نے 2022 میں  ’سائیکیڈیلک‘ (Psychedelic) ادویات میں استعمال ہونے والے خصوصی نشے ’سائلوسائبائن‘ (psilocybin) پر پابندی لگانے کی منظوری دی تھی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ  ’سائیکیڈیلک‘ (Psychedelic) ادویات کی قسم خصوصی ادویات ہوتی ہیں، جنہیں مختلف جڑی بوٹیوں سے حاصل شدہ نشے آور چیزوں کے اشتراک سے تیار کیا جاتا ہے۔

مذکورہ ادویات کو عام طور پر نشہ سمجھا جاتا ہے اور انہیں ڈانس پارٹیوں، ڈانس کلبس اور اسی طرح کی دیگر تقریبات میں جوش بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

تاہم بعض ماہرین کا ماننا ہے کہ ’سائیکیڈیلک‘ (Psychedelic) ادویات ذہنی پریشانی اور ذہنی مسائل سے بھی نجات دلانے میں مددگار ہوتی ہیں، تاہم اس دوا کے مخالف ماہرین کا ماننا ہے کہ مذکورہ ادویات انسان کو وقتی طور پر طاقتور اور بے خوف بناتی ہیں لیکن اس کے انسانی دماغ اور ذہن پر دیرپا اثر مرتب ہوتے ہیں اور یہ صحت دینے کے بجائے بیمار کرتی ہیں۔

’سائیکیڈیلک‘ (Psychedelic) ادویات کی تیاری میں بھنگ اور ایکسٹیسی نامی نشے سمیت اسی طرح کے دیگر نشوں کی مقدار شامل ہوتی ہے۔

مذکورہ قسم کی ادویات کو چائے اور دیگر مشروبات کے علاوہ سگریٹ میں شامل کرکے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔