The Dawn News - Tech

فیس بک کی جانب سے جلد ٹوئٹر کا متبادل پلیٹ فارم متعارف کرنے کا اعلان
مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرانے کے بعد فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے ٹوئٹر کا متبادل پلیٹ فارم 6 جولائی تک متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق میٹا کی جانب سے تین دن کے اندر ٹوئٹر کے ٹکر کی ویب سائٹ ’تھریڈز‘ کے نام سے پیش کی جائے گی، جسے فوری طور پر ایپل اسٹور پر پری آرڈر ڈاؤن لوڈنگ کے لیے پیش کردیا گیا۔

اس ضمن میں میٹا کی جانب سے ’تھریڈز ڈاٹ نیٹ‘ نامی ویب سائٹ پر کاؤنٹ ڈاؤن بھی شروع کردیا گیا، ساتھ ہی مذکورہ ویب پیج پر کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے کا فیچر بھی دیا گیا ہے، جس کے تحت صارفین ایپل اسٹور سے ایپلی کیشن کو پری آرڈر ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

ساتھ ہی کیو آر کوڈ میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی ’تھریڈز‘ کو جلد پیش کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

فیس بک کی جانب سے مذکورہ ویب سائٹ کو جلد سے جلد متعارف کرائے جانے کا اعلان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب کہ ٹوئٹر پر نئی تبدیلیاں اور پابندیاں متعارف کرائی گئیں ہیں۔

چند دن قبل ہی ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ ٹوئٹر پر بلیو ٹک رکھنے والے یومیہ 10 پزار ٹوئٹس کو پڑھنے تک محدود ہوں گے جب کہ بلیو ٹک نہ رکھنے والے صارفین صرف ایک ہزار ٹوئٹس پڑھ سکیں گے۔

اسی طرح ٹوئٹر نے ٹوئٹ ڈیک کی سہولت بھی ختم کردی، جس کے تحت صارفین بیک وقت متعدد اکاؤنٹس کو کنٹرول کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ٹوئٹر پر کئی پابندیاں اور تبدیلیاں متعارف کرائی تھیں، انہوں نے ہی پیسوں کے عوض بلیو ٹک دینے کا سلسلہ رواں برس شروع کیا۔

ٹوئٹر کی خراب پالیسیوں اور تبدیلیوں کے باعث پہلے ہی صارفین خفا تھے، جس وجہ سے فیس بک نے پہلے ہی اس کے ٹکر کی ایپلی کیشن لانے کا عندیہ دیا تھا اور اب اس نے جلد ایپلی کیشن کو متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ  فیس بک کی ایپلی کیشن کی سب سے خاص بات یہ ہوگی کہ ممکنہ طور ہر صارفین انسٹاگرام پر موجود اپنے فالوورز کو نئے پلیٹ فارم پر منتقل کر سکیں گے۔

اسی طرح صارفین با آسانی انسٹاگرام کے مواد کو بھی نئی ایپلی کیشن پر شیئر کر سکیں گے لیکن سب سے منفرد بات یہ ہوگی کہ لوگوں کو انسٹاگرام کے فالوورز کو بھی نئے پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔

’تھریڈز‘ نامی ایپلی کیشن کے اسکرین شاٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ بلکل ٹوئٹر کی طرح ہوگی، تاہم اس کا الگورتھم انسٹاگرام کی طرح کام کرے گا اور مذکورہ ایپ انسٹاگرام سمیت ممکنہ طور پر فیس بک اور واٹس ایپ سے بھی منسلک ہوگی۔